Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد اضافہ،77 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ

1 minute read
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مالی سال 2025 (مالی سال 25) کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 48 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2024ء کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 771 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی جو مالی سال 24ء کے اسی عرصے کے دوران 520 ملین ڈالر تھی، جو 251 ملین ڈالر کا اضافہ ہے۔ اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر ایف ڈی آئی کی آمد ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جو 231 ملین ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔

اس کے برعکس پورٹ فولیو سرمایہ کاری کے شعبے کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ، جس نے مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں 23 ملین ڈالر کا اخراج ریکارڈ کیا۔ یہ مالی سال 24 کے اسی عرصے میں 9.6 ملین ڈالر کی معمولی سرمایہ کاری سے کم ہے، باوجود اس کے کہ ملک کی ایکویٹی مارکیٹ اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سالانہ کی بنیاد پر غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں، ستمبر 2024 میں ایف ڈی آئی 81 فیصد اضافے کے ساتھ 385 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ ستمبر 2023 میں یہ 213 ملین ڈالر تھی۔

مجموعی طور پر پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری، جس میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، پورٹ فولیو سرمایہ کاری اور غیر ملکی سرکاری سرمایہ کاری شامل ہے، میں 70 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو مالی سال 25 ء کے اسی عرصے میں 530 ملین ڈالر سے بڑھ کر 903.5 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مالی سال 24 میں خالص ایف ڈی آئی میں اضافہ ہوا اور مالی سال 23 میں شدید کمی کے بعد مالی سال 22-2021 کی اوسط سطح پر پہنچ گی۔ پچھلے سال کے برعکس، مجموعی بہاؤ مجموعی اخراج سے نمایاں طور پر زیادہ تھا. اس کے نتیجے میں مالی سال 24 میں خالص ایف ڈی آئی 16.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1.9 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

چین سے آنے والی رقم 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 40 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، ستمبر میں چین سے 24 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری گی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ سے 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

یہ بات اہم ہے کہ عرب ممالک سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری نہ ہونے کی برابر رہی، حالانکہ حکومت پاکستان نے ان ممالک کو راغب کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف ایس) قائم کیا ہے لیکن اب تک اس کا کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا۔

Tags: اسٹیٹ بینک آف پاکستان اعداد و شمار ایف ڈی آئی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان مالی سال نمایاں اضافہ

Post navigation

Previous: وزیراعظم کی غزہ، لبنان کے لئے امدادی سامان کے 2 جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت
Next: ڈرون اور دیگر ہتھیاروں کی تیاری پر متعدد پاکستانی، چائنہ اور اماراتی کمپنیوں پرامریکی پابندی عائد

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

یہ بھی پڑہیے

Messi equals the record for most goals scored in a World Cup-AP
  • کھیل

میسی نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا

Tunisia changes coach during World Cup after poor start-AP
  • کھیل

بدترین آغاز کے بعد تیونس نے ورلڈ کپ کے دوران ہی کوچ تبدیل کر دیا

FIFA World Cup: Messi's hat-trick, France and Norway also successful-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ :میسی کی ہیٹ ٹرک،فرانس اور ناروے بھی کامیاب

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.