فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن نے لیجنڈری کھلاڑی زین الدین زیڈان کو فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
وہ دیدیے دیشامپ کی جگہ لیں گے اور 2030 ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مرحلے تک اس منصب پر فائز رہیں گے۔
زیڈان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں میں کلبوں کی تمام پیشکشیں مسترد کیں کیونکہ ان کا واحد ہدف صرف فرانسیسی قومی ٹیم کی کوچنگ کرنا تھا۔
وہ بطور کھلاڑی 1998 کے فاتح اور 2006 کے بہترین کھلاڑی رہنے والے زیڈان، کوچنگ کی دنیا میں بھی ریال میڈرڈ کے ساتھ مسلسل تین چیمپئنز لیگز اور دو لا لیگا ٹائٹلز جتوا کر تاریخ رقم کر چکے ہیں۔ مئی 2021 کے بعد یہ ان کی کوچنگ میں بڑی واپسی ہے۔
