Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

قتل جیسا جرم کرکے الیکشن لڑسکتے ہیں، معمولی وجوہات پر تاحیات نااہلی غیرمناسب نہیں لگتی؟ سپریم کورٹ

supreme

قتل جیسا جرم کرکے الیکشن لڑسکتے ہیں، معمولی وجوہات پر تاحیات نااہلی غیرمناسب نہیں لگتی؟ سپریم کورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجربینچ سماعت کررہا ہے جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی ہیں۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ اٹارنی جنرل، آپ کا مؤقف کیا ہے؟ الیکشن ایکٹ چلنا چاہیے یاسپریم کورٹ کے فیصلے؟ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت سے درخواست ہے کہ تاحیات نااہلی کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لے جب کہ الیکشن ایکٹ کی تائید کروں گا کیونکہ یہ وفاق کا بنایا گیا قانون ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کی تشریح کے فیصلےکا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

اس دوران میربادشاہ قیصرانی کے خلاف درخواست گزارکے وکیل ثاقب جیلانی نے بھی تاحیات نااہلی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 2018 میں درخواست دائرکی جب 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا فیصلہ آیا، اب الیکشن ایکٹ میں سیکشن232 شامل ہوچکا ہے، الیکشن ایکٹ میں سیکشن 232 آنے پرتاحیات نااہلی کی حد تک استدعا کی پیروی نہیں کررہا۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا الیکشن ایکٹ کی ترمیم کو کسی نے چیلنج کیا؟ تمام ایڈووکیٹ جنرلز اٹارنی جنرل کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں یا مخالفت؟

چیف جسٹس کے پوچھنے پر تمام ایڈووکیٹ جنرلز نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی اٹارنی جنرل کے مؤقف کی تائید کردی۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ آرٹیکل 62 اور63 میں فرق کیا ہے؟ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرٹیکل 62 ممبران کی اہلیت جب کہ 63 نااہلی سے متعلق ہے، آرٹیکل62 میں نااہلی کی مدت درج نہیں بلکہ یہ عدالت نے دی۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ جب تک عدالتی فیصلے موجود ہیں تاحیات نااہلی کی ڈکلیئریشن اپنی جگہ قائم ہے، اس پر جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ الیکشن ایکٹ بھی تو لاگو ہوچکا اور اس کو چیلنج بھی نہیں کیا گیا۔

اس دوران جسٹس منصور نے سوال کیا کہ سوال یہ ہےکہ کیا ذیلی آئینی قانون سازی سے آئین میں ردوبدل ممکن ہے؟ کیا سپریم کورٹ کے فیصلے کو ختم کرنے کیلئے آئین میں ترمیم کرنی پڑے گی؟ کیا آئین میں جو لکھا ہے اسے قانونی سازی سے بدلا جاسکتا ہے؟ قتل اور غداری جیسے سنگین جرم میں کچھ عرصے بعد الیکشن لڑ سکتے ہیں لیکن معمولی وجوہات کی بنیاد پرتاحیات نااہلی غیرمناسب نہیں لگتی؟

Tags: الیکشن سپریم کورٹ فیصلہ قتل نااہلی

Post navigation

Previous: وزیراعظم کی چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ آمد،اہم امور پر گفتگو
Next: پشاور پولیس نے دہشتگردوں کے بڑے حملے کو پسپا کردیا

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.