Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے ابراہم معاہدوں میں شامل ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کو تسلیم کرنے یا اس کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ابراہم معاہدوں سے متعلق مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم پاکستان کا مؤقف بالکل واضح اور مستقل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست اور القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت تسلیم کیے بغیر پاکستان کسی قسم کی لچک نہیں دکھا سکتا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کی سات دہائیوں پر محیط پالیسی آج بھی برقرار ہے اور اس میں کسی تبدیلی کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔

اس سے قبل اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ مارکو روبیو نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ایران سے متعلق ثالثی کردار کو بھی سراہا۔

اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مزید مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

بعد ازاں مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور پاکستان نے خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

Tags: آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل امریکا پاکستان مارکو روبیو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار

Post navigation

Previous: ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار
Next: کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup 2026: USA's stunning victory, Canada and Bosnia's match tied-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026: امریکا کی شاندار فتح، کینیڈا اور بوسنیا کا میچ برابر

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.