Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے: آرمی چیف

Copy of featuredphoto (90)

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے اور دُنیا میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2024ء کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں دُنیا کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز میں غلط اور گمراہ کُن معلومات کا تیزی سے پھیلاؤ ایک اہم چیلنج ہے۔

آرمی چیف نے کہا ہے کہ دُنیا میں کئی تبدیلیوں کے پیشِ نظر غیر ریاستی عناصر کا اثر و رسوخ بڑھ جانا بھی اہم چیلنج ہے، عالمی سطح پر معیشت، افواج اور ٹیکنالوجی میں بے انتہا تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی سطح پر ایک بڑا چیلنج ہے، پاکستان دنیا اور خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے، دہشت گردی عالمی سطح پر تمام انسانیت کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، فتنہ الخوارج دنیا کی تمام دہشتگرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے، پاکستان افغان عبوری حکومت سے توقع کرتا ہے وہ دہشتگردی کے لیے افغان سر زمین کا استعمال نہیں ہونے دے گی۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغان عبوری حکومت اس سے متعلق سخت اقدامات کرے گی، عزمِ استحکام نیشنل ایکشن پلان کا ایک اہم جزو ہے، عزم استحکام کا مقصد دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی انتہا پسندانہ نظریے سے بیرونِ ملک خصوصاً امریکا، برطانیہ، کینیڈا میں بھی اقلیتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و بربریت بھی ہندوتوا نظریے اور پالیسی کا تسلسل ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا، پاکستان نے غزہ اور لبنان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر متعدد بار امداد روانہ کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ عالمی امن کی خاطر 2 لاکھ 35 ہزار پاکستانی اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں اپنا کردار ادا کر چکے ہیں، اقوامِ متحدہ امن مشنز میں 181 پاکستانیوں نے عالمی امن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 24 کروڑ عوام کا ملک ہے جس کی لگ بھگ 63 فیصد آبادی 30 سال سے کم ہے، پاکستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، جو دنیا میں زراعت کی پیداوار سے متعلق ایک بڑا ملک بن کر ابھرا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں نادر معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں، پاکستان فری لانسنگ کی مد میں عالمی سطح پر ایک اہم ملک ہے، یہ ان تمام ذخائر، منفرد جغرافیائی مقام اور بندرگاہ کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپ، سینٹرل ایشیاء اور مڈل ایسٹ میں تجارت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا، ٹیکنالوجی نے معلومات کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا ہے، وہیں گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاؤ ایک اہم چیلنج ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ جامع قوانین کے بغیر نفرت انگیز بیانات سیاسی اور سماجی ڈھانچے کو غیر مستحکم کرتے رہیں گے، قوا عد و ضوابط کے بغیر آزادیٔ اظہارِ رائے تمام معاشروں میں اخلاقی قدروں کی تنزلی کا باعث بن رہی ہے، عالمی سطح پر مذہبی، فرقہ وارانہ اور نسلی بنیادوں پر عدم مساوات، عدم برداشت اور تقسیم بڑھ رہی ہے۔

Tags: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اسلام آباد امن و استحکام عالمی تنازع کردار مارگلہ ڈائیلاگ

Post navigation

Previous: یونان میں انگلش شائقین کے ساتھ مبینہ بدسلوکی، ایف اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا
Next: آئی سی سی نے بی سی سی آئی سے ’تحریری‘ وضاحت طلب کر لی

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

یہ بھی پڑہیے

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.