Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق  بھارت میں حالیہ ریاستی انتخابات کے نتائج نے ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی سیاسی تقسیم کو مزید واضح کر دیا ہے۔ انتخابی نتائج کے مطابق ہندو ووٹرز کی بڑی تعداد وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کے ساتھ کھڑی نظر آئی، جبکہ مسلم ووٹرز نے زیادہ تر کانگریس اور دیگر سیکولر جماعتوں کی حمایت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گزشتہ ماہ چار ریاستوں اور ایک وفاقی علاقے میں ہونے والے انتخابات نے بھارتی سیاست میں مذہبی بنیادوں پر ووٹنگ کے رجحان کو مزید مضبوط کر دیا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث ملک میں سیاسی صف بندیاں تیزی سے مذہبی رخ اختیار کر رہی ہیں۔

بھارت کی تقریباً 1.42 ارب آبادی میں ہندوؤں کا تناسب قریب 80 فیصد جبکہ مسلمانوں کا تناسب تقریباً 14 فیصد ہے، جس کے باعث مذہبی بنیادوں پر ووٹنگ کا رجحان انتخابی نتائج پر گہرا اثر ڈال رہا ہے۔

آسام میں کانگریس کے 19 منتخب ارکان میں سے 18 مسلمان ہیں، جبکہ بی جے پی نے 126 رکنی اسمبلی میں 82 نشستیں جیت کر حکومت برقرار رکھی۔ دوسری جانب مسلم حمایت یافتہ جماعت اے آئی یو ڈی ایف کی نشستیں 16 سے کم ہو کر صرف دو رہ گئیں، جسے سیاسی مبصرین مسلم ووٹ بینک کی نئی حکمت عملی قرار دے رہے ہیں۔

مغربی بنگال میں بھی بی جے پی نے پہلی بار واضح کامیابی حاصل کرتے ہوئے 294 رکنی اسمبلی میں 207 نشستیں جیت لیں۔ بی جے پی نے آسام اور مغربی بنگال دونوں میں ایک بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا۔

متوقع وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے نتائج کو ہندوتوا کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح ہندو ووٹرز کے اعتماد کا اظہار ہے۔

دوسری جانب اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ بدرالدین اجمل کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت میں مسلمان خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں، اسی وجہ سے وہ اب بڑی اپوزیشن جماعتوں کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔

Tags: اے آئی یو ڈی ایف بھارت بی جے پی سوویندو ادھیکاری کانگریس وزیراعظم نریندر مودی

Post navigation

Previous: چیئر مین پی سی بی محسن نقوی ڈھاکہ پہنچ گئے
Next: آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.