Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • پاکستان

USA Supports Pakistan India Talks – پاکستان اور بھارت کے درمیان ’براہ راست بات چیت کی حمایت‘ کرتے ہیں،امریکا

1 minute read
پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پر امریکہ کا تشویش کا اظہار

پاکستان اور بھارت کے درمیان ’براہ راست بات چیت کی حمایت‘ کرتے ہیں،امریکا – USA Supports Pakistan India Talks

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)واشنگٹن میں نیوز بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان کے ساتھ مضبوط انسداد دہشت گردی شراکت داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اس تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

USA Supports Pakistan India Talks – میتھیو ملر نے کیا کہا

میتھیو ملر نے بھارت اور پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان حالیہ بات چیت کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ اہم تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، جیسا کہ ہم نے کہا ہے کہ ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے دائرہ کار اور کردار کا تعین ہمیں نہیں بلکہ انہیں کرنا چاہیے۔

USA Supports Pakistan India Talks – وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب کو مسلسل تیسری بار انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب کو مسلسل تیسری بار انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کا پیغام بھیج کر اس اقدام کا آغاز کیا اور دونوں پڑوسی ریاستوں کے درمیان تلخ تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

امریکی عہدیدار نے پاکستان کے امریکا میں سفیر مسعود خان کے ایک حالیہ بیان پر بھی تبصرہ کیا، جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد افغانستان میں حاصل کیے گئے امریکی ہتھیاروں کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ ان دہشت گردوں سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پاکستان کو ہتھیار فراہم کرے۔

میتھیو ملر سے جب سفیر کے بیان پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں مشترکہ مفاد رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ سطح کے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے ذریعے پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی میں ہماری شراکت داری ہے، جس میں انسداد دہشت گردی کی استعداد کار بڑھانے کے کئی پروگرام شامل ہیں، اور ہم امریکا-پاکستان کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری مصروفیات کے سلسلے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی کے معاملات پر دوطرفہ شراکت داری کے طور پر پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ رابطے بھی رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال جاری رکھیں گے، جس میں سالانہ انسداد دہشت گردی مذاکرات اور دیگر دو طرفہ مشاورت شامل ہے۔

پاکستان کے بارے میں مزید تازہ ترین خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Tags: امریکی محکمہ خارجہ بھارت پاکستان ترجمان میتھیو ملر میتھیو ملر واشنگٹن

Post navigation

Previous: سوات: توہینِ مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلادیاگیا
Next: Russia Ukraine War News – امریکا اور اس کے اتحادیوں کی روس کو میدان جنگ میں سٹریٹجک شکست دینے کی خواہش پوری نہیں ہو گی، روسی صدر

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

یہ بھی پڑہیے

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.