Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران میں معصوم طالبات پر حملہ ، یونیسکو نے سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا

UNESCO declares attack on innocent schoolgirls in Iran a serious violation

UNESCO declares attack on innocent schoolgirls in Iran a serious violation

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی تعلیمی ایجنسی، یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق یونیسکو  نے ایران کے جنوبی شہر مناب میں ایک گرلز پرائمری اسکول پر مبینہ میزائل حملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس حملے میں تقریباً 150 افراد جاں بحق اور لگ بھگ 100 زخمی ہوئے، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد طالبات کی بتائی جا رہی ہے۔

یونیسکو نے اپنے بیان میں کہا کہ تعلیمی ادارے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت خصوصی تحفظ کے مستحق ہیں اور اسکولوں پر حملے طلبہ و اساتذہ کی جانوں کے ساتھ ساتھ حقِ تعلیم کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ ادارے نے جاری کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ شہریوں اور تعلیمی تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سمیت اقوام متحدہ کے متعدد اداروں نے بھی حملوں اور اس کے بعد ہونے والی جوابی کارروائیوں کی مذمت کی ہے، جن کے اثرات خطے کے مختلف ممالک تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔

نوبل امن انعام یافتہ اور اقوام متحدہ کی میسنجر آف پیس ملالہ یوسفزیٔ نے کہا کہ بچوں، خصوصاً طالبات، کی ہلاکت ناقابلِ قبول ہے اور عالمی برادری کو انصاف اور جوابدہی یقینی بنانا ہوگی۔ انہوں نے تشدد کے خاتمے اور خطے میں امن کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔

حالیہ سانحے کے بعد عالمی سطح پر جنگ بندی، آزادانہ تحقیقات اور شہریوں کے تحفظ کے مطالبات میں شدت آ گئی ہے، جبکہ خطے کی مجموعی صورتحال بدستور کشیدہ صورتحال برقرار  ہے۔

Tags: اقوام متحدہ ایران سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس ملالہ یوسفزیٔ مناب یونیسکو

Post navigation

Previous: امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران کا فیفا ورلڈ کپ 2026 سے دستبرداری کا عندیہ
Next: امریکا کا اسٹریٹجک جائزہ، جنوبی کوریا سے دفاعی نظام ہٹانے پر غور

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh wins first ODI series against Australia after 21 years of wait-BCB
  • کھیل

21 سالہ انتظار ختم، بنگلہ دیش نے پہلی بار آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیت لی

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Missile attack near Oman coast, 3 Indian personnel missing, India summons US diplomat
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملہ، 3 بھارتی اہلکار لاپتا ، بھارت نے امریکی سفارتکار طلب کر لیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.