Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

432934034_7324522397638638_7782279812549609103_n

عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی، جب پی ٹی آئی کے رہنما گوہر خان، عامر ڈوگر اور عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔

بیان میں بتایا گیا کہ قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کا معاملہ زیر بحث آیا، اور عمر ایوب کا نام پیش کیا گیا۔

بعدازاں، ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط کے رول 39 کے تحت جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایوب کو قائد حزب اختلاف قرار دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قائد حزب اختلاف کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ پیر کی شام 6 بجے تک تھی، مقررہ وقت تک کسی دوسرے امیدوار کے کاغذات نامزدگی موصول نہیں ہوئے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ عمر ایوب کو 2 اپریل (آج) سے اپوزیشن لیڈر قرار دے دیا گیا ہے۔

عمر ایوب خان کے اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

واضح رہے کہ 9 مارچ کو پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفتر میں عمر ایوب کا نام بطور اپوزیشن لیڈر جمع کرایا تھا۔

عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی ملک عامر ڈوگر نے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، ارکان قومی اسمبلی علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار احمد جٹ اور دیگر کی موجودگی میں جمع کرائے تھے۔

Tags: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب قومی اسمبلی

Post navigation

Previous: بنوں: دہشت گردوں کی پولیس پر فائرنگ، 5 اہلکار زخمی
Next: اگلے 2 سالوں میں پاکستان کی شرح نمو 3 فیصد سے نیچے رہے گی،عالمی بینک

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Ishaq Dar, Kuwaiti Foreign Minister discuss, agree to continue diplomacy
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی گفتگو، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

Briefing on Iran war in US Senate, easing of sanctions conditional on nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر بریفنگ، پابندیوں میں نرمی جوہری پروگرام سے مشروط

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup 2026: Record number of players, event becomes biggest tournament in history-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026: کھلاڑیوں کی ریکارڈ تعداد، ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن گیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Ishaq Dar, Kuwaiti Foreign Minister discuss, agree to continue diplomacy
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی گفتگو، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

Briefing on Iran war in US Senate, easing of sanctions conditional on nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر بریفنگ، پابندیوں میں نرمی جوہری پروگرام سے مشروط

Russia launches major airstrike on Ukraine, killing 10 people, injuring dozens
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Iran angered by Israeli actions in Lebanon, requests Pakistan's help to reduce tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر ایران برہم، کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.