Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق کراچی پورٹ کے داخلی راستے کے قریب دو غیر ملکی بحری جہازوں کے درمیان تصادم کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق یہ واقعہ 28 مئی کی شام تقریباً 7:30 سے 8:00 بجے کے درمیان فیئر وے بوائے کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد فوری طور پر میرین ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

حکام کے مطابق لائبیریا کے پرچم بردار کنٹینر جہاز ایم وی پوپو، جو برتھ 8 اور 9 سے روانہ ہوا تھا، متحدہ عرب امارات کے پرچم بردار کیبل رپیئرنگ جہاز ایم وی نیوا سے ٹکرا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ایم وی نیوا پائلٹ سوار کرنے کے انتظار میں آہستہ رفتار سے چینل کی طرف بڑھ رہا تھا۔ تصادم کے نتیجے میں ایم وی پوپو کے کچھ کنٹینرز سمندر میں جا گرے، تاہم کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حادثہ اگرچہ پورٹ کی حدود سے باہر پیش آیا، تاہم اس کی وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

انہوں نے بروقت ریسکیو آپریشن پر کے پی ٹی حکام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر واقعہ دونوں جہازوں کے عملے کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

وفاقی وزیر کے مطابق متاثرہ کیبل جہاز کو کے پی ٹی ٹگ بوٹس کی مدد سے بحفاظت بندرگاہ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ بحری سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Tags: ایم وی پوپو ایم وی نیوا جنید انور چوہدری کراچی پورٹ کراچی پورٹ ٹرسٹ

Post navigation

Previous: آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار
Next: نیپال نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 313 رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.