Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر ٹرمپ کی آخری وارننگ: جنگ کا خطرہ یا دباؤ، خطے میں کشیدگی نئی سطح پر

Trump's final warning on the Strait of Hormuz Threat of war or pressure, tension in the region at a new level

Trump's final warning on the Strait of Hormuz Threat of war or pressure, tension in the region at a new level

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر  کے مطابق  امریکی صدر نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے منگل شام 8 بجے تک کی واضح ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بصورتِ دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس سخت بیان نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، تاہم ماہرین اسے براہِ راست جنگ کے بجائے دباؤ کی حکمتِ عملی بھی قرار دے رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں پاور پلانٹ اور پلوں کو نشانہ بنانے کا ذکر کرتے ہوۓ کہا کہ ممکنہ کارروائی محدود نوعیت کی ہو سکتی ہے، جس کا مقصد مکمل جنگ کے بجائے دباؤ بڑھانا ہے۔

مائیکل فرومین کے مطابق امریکہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایران کے 11 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے، لیکن ان کے بقول اصل چیلنج واضح کامیابی حاصل کرنا ہے، کیونکہ ایران جزوی نقصان کے باوجود خود کو کامیاب ظاہر کر سکتا ہے۔

دوسری جانب تھامس ایس وارک کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفراسٹرکچر پر حملہ کیا تو ایران بھی خلیجی خطے میں جوابی کارروائی کر سکتا ہے، جس سے صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

معاشی ماہر ڈینیئل بائی مین نے خبردار کیا ہے کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ عالمی معیشت کو شدید متاثر کر سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں کساد بازاری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

امریکی سینیٹرز ایڈورڈ مارکی، ایلیسا سلوٹکن اور برائن شیٹز نے بھی اس پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سفارتکاری کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ماضی کی طرح اس بار بھی سخت بیانات کے بعد پسِ پردہ مذاکرات یا ڈیڈ لائن میں توسیع کا امکان موجود ہے۔ امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ دنوں میں یا تو محدود کارروائی کی جائے گی یا پھر کسی سفارتی پیش رفت کی بنیاد پر کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Tags: امریکی صدر تھامس ایس وارک ڈینیئل بائی مین مائیکل فرومین

Post navigation

Previous: پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے ہرا دیا
Next: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے تین اہم ڈائریکٹر مستعفی

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

یہ بھی پڑہیے

Asian Games 2026: PCB announces 15-member national squad-PCB
  • کھیل

ایشین گیمز 2026: پی سی بی کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان،صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر

Pakistani-born Zidan Iqbal's participation in the FIFA World Cup-X
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نژاد زیدان اقبال کی شرکت

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

Israeli airstrike hits Iranian petrochemical facility, sirens sound in Israel from Iranian missile attacks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی پیٹروکیمیکل تنصیب متاثر، ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیل میں سائرن بج اٹھے

Security forces kill 27 terrorists in North Waziristan operations
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 27 دہشت گرد ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.