راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے، جس کے بعد میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

سعود شکیل 97 رنز بنا کر نمایاں رہے، تاہم وہ مسلسل دوسری اننگز میں بھی سنچری مکمل نہ کرسکے۔

غازی غوری نے 35 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ سری لنکا کی جانب سے ملان رتنائیکے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 434 رنز بنا کر ڈکلیئر کی تھی، جبکہ سری لنکا نے 446 رنز بنائے تھے۔

پہلی اننگز میں سات وکٹیں حاصل کرنے والے ثاقب خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 17 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔