Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

 خیبر پختونخوا میں فوجی آپریشن نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی،افغانستان پالیسی پر نظرِ ثانی کی ضرورت پر  زور 

There will be no military operation in Khyber Pakhtunkhwa, Chief Minister Sohail Afridi stresses the need to review Afghanistan policy

 خیبر پختونخوا میں فوجی آپریشن نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی،افغانستان پالیسی پر نظرِ ثانی کی ضرورت پرزور 

 اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے نئے منتخب ہونے والے  وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے میں کسی فوجی آپریشن کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات قومی مسائل کا حل نہیں ہیں۔وزیراعلیٰ نے پاکستان کی افغانستان پالیسی پر نظرِ ثانی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

صوبائی اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے مؤقف کی تائید کی اور پالیسی سازی میں شمولیتی طریقہ اپنانے پر زور دیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں 30ویں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ ان کے دورِ حکومت میں کوئی فوجی آپریشن نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں۔عمران خان ہمیشہ سے آپریشنز کے خلاف ہیں اور جب تک ہم یہاں ہیں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خصوصاً قبائلی علاقوں سے متعلق فیصلے “بند کمروں میں” نہیں ہونے چاہئیں اور قومی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ سلامتی اور سرحدی پالیسیوں پر صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیں۔

افغان پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے

وزیراعلیٰ نے پاکستان کی افغانستان پالیسی پر نظرِ ثانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے کا امن اور استحکام باہمی مشاورت اور سمجھ بوجھ پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں افغانستان سے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ آج چالیس سال بعد افغانوں کو ملک سے نکالا جا رہا ہے۔ جو بھی نئی پالیسی بنائیں، برائے مہربانی قبائلی عوام اور خیبر پختونخوا حکومت کو اعتماد میں لیں۔

سہیل آفریدی نے سابقہ حکومتوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے “پختونوں کے سروں کا سودا کیا”، اور خبردار کیا کہ ایسی پالیسیاں دوبارہ لاگو نہ کی جائیں جو خطے میں بدامنی کو ہوا دیں۔

’خیبر پختونخوا صرف عمران خان کا ہے

سہیل آفریدی نے عمران خان کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے کہا خیبر پختونخوا صرف عمران خان کا ہے، اور اسے وہی چلائیں گے۔

“اگر عمران خان کو ہماری مشاورت کے بغیر جیل سے منتقل کیا گیا تو پورا ملک جام ہو جائے گا،” انہوں نے خبردار کیا، جس پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے تالیاں بجائیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کھونے کے لیے کوئی سیاسی یا مالی مفاد نہیں، اور وہ احتجاجی سیاست کے علمبردار ہیں۔

آفریدی نے اپنے عاجزانہ پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا“میرا نام بھٹو، زرداری یا شریف نہیں  میں یہاں اپنی محنت سے پہنچا ہوں، کسی پرچی سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قبائلی ہونے پر فخر کرتے ہیں، اور ان کی نامزدگی کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

مجھے وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے تاکہ قبائلی عوام میں پائی جانے والی محرومی کو ختم کیا جا سکے،انہوں نے کہا، اور بتایا کہ ان کے انتخاب پر قبائلی اضلاع میں خوشی منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے افغان مہاجرین کی مدد اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا۔سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کو “پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ” قرار دیتے ہوئے ان کی حمایت کو سراہا اور شہید صحافی ارشد شریف کو “سب سے بڑے شہید” کے طور پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آخر میں انہوں نے اپنی پارٹی کی قیادت، سینیٹرز اور ساتھی اراکین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں صوبے کی اعلیٰ ذمہ داری سونپی۔

Post navigation

Previous: پاکستان آرمی نے برطانیہ میں ہونے والی کیمبریئن پیٹرول 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا
Next: غزہ امن منصوبے کی دستخطی تقریب،وزیراعظم شہباز شریف شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑہیے

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

FIFA World Cup: Sweden defeats Tunisia 1-5-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.