Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

جنوبی پنجاب کے تین اضلاع میں نویں تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز

Four-Day Thal Jeep Rally Begins in South Punjab

Four-Day Thal Jeep Rally Begins in South Punjab

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے تین اضلاع میں ٹی ڈی سی پی نویں تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز ہوچکا ہے ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ریلی کے شرکاء ریسرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کوٹی ڈی سی پی ڈیزرٹ ریلی کے لئے بھرپور معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے شہریوں کو تفریح کے مساوی مواقع مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی میں خواتین ڈرائیورز کی شمولیت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹو موبائل ٹورازم جیسے مقابلوں سے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملتے ہیں، تھل ڈیزرٹ آٹو موبائل ٹورازم سےدنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے نویں ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی کے شرکاء اور شائقین کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

ٹی ڈی سی پی کے زیراہتمام نویں تھل ڈیزرٹ ریلی پنجاب کے تین اضلاع مظفر گڑھ، کوٹ ادواور لیہ میں منعقد ہوگی، کوٹ ادو کے چھانگا مانگا ٹیلہ پر ریس کے شرکاء کی رجسٹریشن، ٹیگنگ، انسپکشن اور طبی معائنہ ہوگا۔

Four-Day Thal Jeep Rally Begins in South Punjab
Four-Day Thal Jeep Rally Begins in South Punjab

ڈیزرٹ ریلی کے ڈراز کی بنیاد پر نویں تھل ڈیزرٹ ریلی کا کوالیفائیڈ راؤنڈ ہوگا، شائقین کو محظوظ کرنے کے لئے ہارس ٹریک پر شاہی سواری کا مظاہرہ ہوگا جبکہ روایتی کبڈی، نیزہ بازی اور روایتی جھومر بھی پیش کیا جائے گا۔ 9 نومبر کو کوٹ ادو، چوبارہ میں سٹاک کیٹگری ریس ہوگی، لیہ میں نیزہ بازی اور کبڈی کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے، شائقین کی تفریح کے لئے کلچرل نائٹ اور آتش بازی کے مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

جبکہ 10نومبر کو تھل ڈیزرٹ ریلی میں خواتین ڈرائیورز کی جیپ ریس کے مقابلے ہونگے، کوٹ ادو اور چوبارہ میں ڈرٹ بائیک اور کواڈ بائیک ریس ہوگی۔

نویں تھل ڈیزرٹ ریلی جیتنے والوں کے لئے تقریب تقسیم انعامات مظفر گڑھ کے فیصل سٹیڈیم میں ہوگی۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اردو کھیل کھیل کھیل کی اردو خبر کوٹ ادو لیہ مظفر گڑھ نویں تھل ڈیزرٹ ریلی

Post navigation

Previous: بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
Next: ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے ایلون مسک کو راتوں رات اربوں ڈالرز کا فائدہ

Pakistan Women's Team Makes Winning Start in T20 Series, Defeats Zimbabwe by 153 Runs-PCB
  • کھیل

پاکستان ویمن ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 153 رنز سے شکست

Dhaka Test: Bangladesh beat Pakistan by 104 runs-AFP
  • کھیل

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دیدی

Pakistan's first super floodlit sports track ready-X
  • کھیل

کراچی میں پاکستان کا پہلا سپر فلڈ لائٹس موٹر اسپورٹس ٹریک تیار

یہ بھی پڑہیے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Russian ship sinks after mysterious explosions near Spain, suspected of carrying nuclear materials to North Korea
  • Top News
  • بین الاقوامی

اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ

Saudi Arabia's secret attacks on Iran revealed, new diplomatic turmoil in the region
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کے ایران پر خفیہ حملوں کا انکشاف، خطے میں نئی سفارتی ہلچل

Pakistan Women's Team Makes Winning Start in T20 Series, Defeats Zimbabwe by 153 Runs-PCB
  • کھیل

پاکستان ویمن ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 153 رنز سے شکست

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Russian ship sinks after mysterious explosions near Spain, suspected of carrying nuclear materials to North Korea
  • Top News
  • بین الاقوامی

اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ

Saudi Arabia's secret attacks on Iran revealed, new diplomatic turmoil in the region
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کے ایران پر خفیہ حملوں کا انکشاف، خطے میں نئی سفارتی ہلچل

Trump's visit to China casts a deep shadow over the Iran war, with important diplomatic decisions likely in Beijing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کے دورۂ چین پر ایران جنگ کے گہرے سائے، بیجنگ میں اہم سفارتی فیصلوں کا امکان

Lakki Marwat blast 7 people including two traffic policemen martyred, 23 injured
  • Top News
  • پاکستان

لکی مروت دھماکا: دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ، 23 زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.