Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عملدرآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کرلیا

بھٹو ریفرنس: سنگین غلطی کے اعتراف سے نئی تاریخ اور نئی روایت قائم ہوئی، وزیراعظم

بھٹو ریفرنس: سنگین غلطی کے اعتراف سے نئی تاریخ اور نئی روایت قائم ہوئی، وزیراعظم

وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عملدرآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے ایف بی آر کی آٹومیشن نظام کے مجوزہ روڈ میپ کی اصولی منظوری دے دی، وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عملدرآمد کیلئے حتمی شیڈول بھی طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری اور ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ایف بی آر کی آٹو میشن کے نظام کے مجوزہ روڈ میپ کی اصولی منظوری دی، روڈ میپ پر وقت کے واضح تعین کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اہداف کا تعین حقیقت پسندانہ اور عملدرآمد کی رفتار کے لحاظ سے خطے میں تیز ترین ہو، ہمیں چوبیس گھنٹے مسلسل محنت سے یہ ہدف حاصل کرنا ہے، ہمارے پاس ضائع کرنے کو مزید ایک لمحہ بھی نہیں۔

یہ پاکستان کے روشن مستقبل اور معاشی بحالی کا سوال ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کے لئے حتمی شیڈول بھی طلب کرلیا ہے، سستی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، شفافیت کو سوفیصد یقینی بنایا جائے۔ ٹیکس وصولیوں اور ریونیو سے متعلق عدالتوں میں زیرالتوامقدمات اورقانونی تنازعات کے حل کے لئے وزارت قانون سے سفارشات طلب کی ہیں، قانونی تنازعات حل کرکے قومی خزانے کو 1.7 ٹریلین روپے کی فراہمی کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ہمیں اپنے ریونیو اور ٹیکس کے نظام کو جدید بنانے کیلئے سرمایہ کاری کرنا ہوگی،مراعات پر مبنی ٹیکس نظام لانا چاہتے ہیں، ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کی پوری خواہش ہے لیکن عوام کی ترقی اور سماجی خدمت میں کاروباری برادری کو بھی اپنا کردار ادا کرکے مدد کرنا ہوگی۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں تھرڈ پارٹی آڈٹ کا موثر نظام یقینی بنانا ہوگا جس میں ہمارا سسٹم اب تک ناکام رہا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا میں سکہ بند نظام آچکے ہیں جنہیں اپنا کر ہم بہتری لاسکتے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ تمام ٹیکسوں پر دئیے جانے والے استثنیٰ کی مکمل جانچ پڑتال ہونی چاہیے ، ایس ایم ایز کو ترقی دی ہوتی تو آج پاکستان دنیا کے ترقی کرجانے والے ممالک سے پیچھے نہ ہوتا،چھوٹی اوردرمیانے درجے کی صنعت کی حوصلہ افزائی چالیس سال میں نہیں کرسکے۔

اب اس شعبے کو فروغ دینا ہوگا۔ اجلاس میں سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ،آٹومیشن، ریونیو کے حصول میں خامیوں کے مختلف پہلوئوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر جامع بریفنگ دی۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اجلاس کو بتایاکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی پاکستان میں دنیا بھر کے مقابلے میں کم 9.5فیصد ہے جس میں اضافہ کرنا پاکستان کی ترقی کیلئے نہایت ضروری ہے، 55.6فیصد کوئی ٹیکس نہیں دیتے جبکہ صرف3.3فیصدٹیکس دیتے ہیں،2لاکھ لوگ 90فیصد ٹیکس دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا 1.7ٹریلین روپے قانونی عمل کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے۔ انہوں نے فیڈرل پالیسی بورڈ کے قیام، دنیا کے دیگر ممالک کی طرز پرمحکمہ کسٹم کی تشکیل نو اور لیگل اینڈ ریگولیٹری فریم ورک میں اصلاحات کی تجاویز پر بھی روشنی ڈالی۔فیڈرل پالیسی بورڈ طویل المدتی ٹیکس پالیسی واضح کرے گا تاکہ پالیسی کا تسلسل رہے۔ اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم نے ڈاکٹر شمشاد اختر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کاوشوں پر ذاتی طورپر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ ایک ٹھوس بنیاد بناکر گئے تھے جس کی وجہ سے بعد میں اس معاملے میں پیش رفت ممکن ہوئی۔وزیراعظم نے ڈاکٹر شمشاد اختر کی پریزنٹیشن کو جامع قرار دیتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں سینیٹر اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، عطااللہ تارڑ، رانا مشہود احمد خان،مصدق ملک، احد چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، رومینہ خورشید عالم، علی پرویز ملک کے علاوہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب، گورنرسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری نجکاری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ممتازبینکارمحمد اورنگزیب وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Tags: ایف بی آر پی آئی اے ری اسٹرکچرنگ نجکاری وزیراعظم

Post navigation

Previous: پاکستان کا ماہ رمضان کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
Next: آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے 129 ارب کی سبسڈی ختم کرنا ہوگی

Trump claims Iran war in final stages, important talks expected in Pakistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ آخری مرحلے میں، پاکستان میں اہم مذاکرات متوقع

UAE Debt Repayment Government Prepares Emergency Financial Plan
  • Top News
  • پاکستان

یو اے ای قرض واپسی: حکومت کا ہنگامی مالی پلان تیار

Focusing on economy and security, Shehbaz Sharif leaves for Jeddah, also scheduled to visit Turkey to participate in diplomacy forum
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

معیشت اور سیکیورٹی پر توجہ ، شہباز شریف جدہ روانہ، ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ شیڈیول

یہ بھی پڑہیے

English county club Yorkshire sign Pakistani fast bowler Hasan Ali-X
  • کھیل

انگلش کاؤنٹی کلب یارک شائرنے پاکستان کے فاسٹ بولرحسن علی کو سائن کر لیا

Focusing on economy and security, Shehbaz Sharif leaves for Jeddah, also scheduled to visit Turkey to participate in diplomacy forum
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

معیشت اور سیکیورٹی پر توجہ ، شہباز شریف جدہ روانہ، ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ شیڈیول

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Trump claims Iran war in final stages, important talks expected in Pakistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ آخری مرحلے میں، پاکستان میں اہم مذاکرات متوقع

UAE Debt Repayment Government Prepares Emergency Financial Plan
  • Top News
  • پاکستان

یو اے ای قرض واپسی: حکومت کا ہنگامی مالی پلان تیار

Focusing on economy and security, Shehbaz Sharif leaves for Jeddah, also scheduled to visit Turkey to participate in diplomacy forum
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

معیشت اور سیکیورٹی پر توجہ ، شہباز شریف جدہ روانہ، ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ شیڈیول

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.