Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا قتل،حماس نے بیان جاری کردیا

feature photo - 2024-07-31T125154.636

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا قتل،حماس نے بیان جاری کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل پر بیان جاری کردیا۔

حماس نے تہران میں کیے جانے والے اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کی تصدیق کی جب کہ حملے میں ان کا ایک محافظ بھی قتل ہوا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کے قتل پر حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہنیہ کے قتل پر فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، شہادت پر عرب عوام، امت مسلمہ اور دنیا بھر کے انصاف پسند عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

حماس رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی سزا دی جائے گی، یہ ایک سنگین واقعہ ہے، ہنیہ کے قتل سے اسرائیل کو اس کے مقاصد حاصل نہیں ہوں گے۔

حماس رہنما سامی ابو زہری نے کہا کہ ہم بیت المقدس کو آزاد کرانے کے لیے کھلی جنگ لڑ رہے ہیں، بیت المقدس کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پاپولرفرنٹ فارلبریشن آف فلسطین کے ترجمان مہر الطاہر نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ نے فلسطین کاز کے لیے اپنا سب سے قیمتی مال دیا، فلسطینی اپنے مقصد کے لیے ہر عزیز اور قیمتی چیزپیش کرنےکو تیار ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دشمن اسرائیل تمام سرخ لکیروں کو عبور کرگیا ہے، اسرائیل نے معاملات کو ایک جامع جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے، مزاحمتی تنظیمیں جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے،، اسرائیلی حکومت ہنیہ کےقتل اورایرانی خودمختاری پرحملےکے گناہ پرپچھتائے گی، شہید اسماعیل ہانیہ کا قتل امریکی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے تہران کے قلب میں ایک میزائل فائرکیا گیا جہاں اسماعیل ہنیہ اپنے محافظ سمیت موجود تھے۔

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی اطلاع کے بعد غزہ اور مغربی کنارے میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہےکہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے، حملے میں ہنیہ کے ساتھ ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

Tags: اسماعیل ہنیہ بیت المقدس حماس فلسطینی مزاحمتی تنظیم قتل

Post navigation

Previous: تہران میں قتل کئے گئے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کون تھے؟
Next: فٹ بال کلب چیلسی نے ولاریال سے گول کیپر یورگینسن کے ساتھ سات سال کا معاہدہ کرلیا

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.