Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ آج بھی نہ ہوسکا،سماعت ملتوی

urdu intl cover (8)

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ آج بھی نہ ہوسکا،سماعت ملتوی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی سربراہی میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے فروغ نسیم، پی پی کی طرف سے فاروق نائیک، سنی اتحاد کونسل کی جانب سے علی ظفر اور (ن) لیگ کے اعظم نذیر نے دلائل دیے جب کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بیرسٹر گوہر بھی پیش ہوئے۔

علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ ہم یہاں اپنی مخصوص نشست کے لیے آئے ہیں، اگر سیاسی جماعتیں نشستیں لینا چاہتی ہیں تو وہ کھل کر کہیں کہ ہم یہ نشست لینا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم ، پی پی اور (ن) لیگ بطور جماعت آکر کلیم کریں، میرا اعتراض ہے کہ کوئی ایسے ہی آجائے اور کہے کہ یہ نشست میری ہے، اسے نشست نہیں مل سکتی۔

اس دوران پی پی کے وکیل فاروق نائیک نے کہا کہ ہم بطور سیاسی جماعت ہی پیش ہورہے ہیں، کمیشن نے فیصلہ کرنا ہےکہ سنی اتحاد کونسل کو یہ مخصوص نشست مل سکتی ہےکہ نہیں۔

علی ظفر نے کہا کہ کسی کو حق نہیں ہے کہ میری نشست لے، میری مخصوص نشستوں کی درخواست بھی موجود ہے، اس دوران پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری مخصوص نشستوں کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکریں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سماعت کیلئے درخواستیں مقررکی ہیں، علی ظفر صاحب،آپ ان سب کیسز میں فریق ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے اپنے دلائل میں کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے ایک بھی سیٹ نہیں جیتی، اس جماعت میں کچھ آزاد ارکان کواکٹھا کرکے کیسے مخصوص نشست دی جاسکتی ہے؟ یہ ایسی جماعت کے ذریعے آئے ہیں جن کو عوام نے مسترد کیا، انہوں نے پہلے مخصوص نشستوں کیلئے درخواست جمع نہیں کرائی، سنی اتحاد کونسل پارلیمانی جماعت نہیں، اسے کیسے مخصوص نشستیں دیں۔

اعظم نذیر کے دلائل پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ معاملہ فیصلے کیلئے الیکشن کمیشن پر چھوڑ دیں، اس پر اعظم نذیر نے کہا کہ یہ سیاسی نہیں قانونی معاملہ ہے۔

اس دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ لاہور میں ایک نشست نہیں جیتے اور ہماری نشست مانگ رہے ہیں جس پر اعظم نذیر نے جواب دیا کہ آپ یہ باتیں باہر کیمروں کیلئے رکھیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ علی ظفر آپ کی درخواستیں بھی کل کیلئے لگارہے ہیں، ساری درخواستیں یکجا کرتے ہیں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Tags: ایم کیو ایم چیف الیکشن کمشنر خالد مقبول صدیقی سنی اتحاد کونسل فاروق نائیک فروغ نسیم

Post navigation

Previous: کراچی میں ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز، سندھ اور بلوچستان کے ایئرپورٹس کیلئے دستیاب
Next: فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے حکومت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

یہ بھی پڑہیے

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
  • کھیل

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیے

Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
  • کھیل

البانیہ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر جوتوں اور کوڑا کرکٹ کی بارش

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.