Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون  کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک بار پھر کشیدگی شدت اختیار کر گئی جہاں امریکی اور ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تازہ صورتحال کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی تاحال برقرار ہے اور ایران کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی بحریہ کے تین جنگی ڈسٹرائرز آبنائے ہرمز سے گزر رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی جہاز محفوظ رہے جبکہ ایرانی حملہ آوروں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

ٹرمپ نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ امریکی جنگی جہاز شدید فائرنگ کے باوجود کامیابی سے آبنائے ہرمز عبور کر گئے۔ بعدازاں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا، انہوں نے ہمیں آزمانے کی کوشش کی لیکن ہم نے بھرپور جواب دیا۔

دوسری جانب ایران کی اعلیٰ فوجی کمان نے امریکا پر جنگ بندی توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکی فورسز نے ایرانی آئل ٹینکر اور دیگر بحری جہازوں کو نشانہ بنایا، جبکہ جزیرہ قشم اور قریبی ساحلی علاقوں میں فضائی حملے بھی کیے گئے۔

ایرانی فوج کے مطابق ان کارروائیوں کے جواب میں امریکی جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے اور چاہ بہار کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ تاہم امریکی سینٹرل کمان نے ایرانی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحری اثاثوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ادھر ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا کہ کئی گھنٹوں کی کشیدگی کے بعد صورتحال دوبارہ معمول پر آ گئی ہے، جبکہ خلیجی ممالک میں بھی سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

تازہ جھڑپوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور برینٹ کروڈ 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا۔ ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی توانائی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

Tags: آبنائے ہرمز امریکا امریکی بحریہ امریکی جنگی جہاز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ بندی

Post navigation

Previous: بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے
Next: پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.