Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

ملک میں 10 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چوری ہورہی ہے، انوار الحق کاکڑ

02175647d6d7c34

ملک میں 10 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چوری ہورہی ہے، انوار الحق کاکڑ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافہ بہت ضرورت ہے، ملکی آمدن اور خرچ میں فرق بہت زیادہ ہے، ٹیکس محصولات عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جاتے ہیں، ٹیکس کی شرح میں کمی بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کے لیے ٹیکس وصولی کا مربوط نظام ناگزیر ہے، پاکستان میں مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے تناسب سے ٹیکس کی شرح 9 فیصد ہے، ہمیں اپنے گورننس کے نظام میں بہتری لانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، نوجوانوں سے بات کرکے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، نوجوانوں کو ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ماحولیات کے قانون پر عملدر آمد بہت ضروری ہے، ماحولیات کےحوالے سے معاشرے کو بھی رویہ تبدیل کرناہوگا۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے نظام عدل پر بڑے سنگین سوالات ہیں، اسلام آباد میں قانون کے مطابق مظاہرین کو روکا گیا، مظاہرین کے پتھراؤ یا حملے پر قانون اپنا راستہ اختیار کرتا ہے،حراست میں لیے گئےتمام افراد کو رہا کردیا گیا ہے، کسی کو بھی کسی کی جان لینے کا کوئی حق نہیں، ریاست تشدد کی اجازت نہیں دے سکتی، ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔

دوران گفتگو طلبہ نے سوال کیا کہ قاسم کے ابا کو ہٹایا جاتا ہے تو عدالتیں 12 بجے کھل جاتی ہیں، نورمقدم اور زینب کو انصاف دینے کے لیے عدالتیں کیوں نہیں کھلتیں؟ نگران وزیر اعظم نے جواب دیا کہ سب کے لیے یکساں اصول کا اطلاق ضروری ہے۔

Tags: انوار الحق کاکڑ طلباء گفتگو نگران وزیراعظم

Post navigation

Previous: جاپان: ایئرپورٹ پر 2 طیاروں میں تصادم، خوفناک آتشزدگی
Next: الیکشن 2024: ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری روز

Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

Joint message from political and military leadership Pakistan is ready to respond to every threat
  • Top News
  • پاکستان

سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ پیغام: پاکستان ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار

New stalemate in US-Iran talks, Trump calls Iran's response unacceptable
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا۔ایران مذاکرات میں نیا تعطل، ٹرمپ نے ایران کا جواب ناقابلِ قبول قرار دے دیا

یہ بھی پڑہیے

Pakistan's first super floodlit sports track ready-X
  • کھیل

کراچی میں پاکستان کا پہلا سپر فلڈ لائٹس موٹر اسپورٹس ٹریک تیار

A 5-year-old British boy has become the new surprising talent in the snooker world.-X
  • کھیل

برطانیہ کا 5 سالہ بچہ سنوکر دنیا کا نیا حیران کن ٹیلنٹ بن گیا

Cricket Australia announces squad for Pakistan tour-Cricket Australia
  • کھیل

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

Joint message from political and military leadership Pakistan is ready to respond to every threat
  • Top News
  • پاکستان

سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ پیغام: پاکستان ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار

New stalemate in US-Iran talks, Trump calls Iran's response unacceptable
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا۔ایران مذاکرات میں نیا تعطل، ٹرمپ نے ایران کا جواب ناقابلِ قبول قرار دے دیا

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.