Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

سوڈان: فوج اور مخالف آر ایس ایف کے حملوں میں 176 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

sud

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان میں 2 روز کے دوران فوج اور اس کی مخالف نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملوں میں کم از کم 176 افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے علاقے اومدرمان میں منگل کے روز نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے دستوں کی گولہ باری میں کم از کم 65 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے، یہ حملہ شمالی دارفور کے قصبے کبکابیہ کے ایک بازار پر فوج کے فضائی حملے کے ایک دن بعد ہوا ہے، اس بازار پر حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

خرطوم کے گورنر احمد عثمان حمزہ کا کہنا ہے کہ مسافر بس پر ایک ہی شیل لگنے سے اس میں سوار تمام افراد ہلاک اور 22 افراد کے جسم کے ٹکڑے ہوگئے، انہوں نے حملے کی وجہ نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کی ’دہشت گرد ملیشیا‘ کو قرار دیا جو اپریل 2023 سے فوج کے ساتھ جنگ کر رہی ہے۔

دارفور کی نصف آبادی بے گھر
تنازعات کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دینے والے وکلا کے گروپ نے کہا ہے کہ فضائی حملہ قصبے کے ہفتہ وار بازار کے دن ہوا، جہاں آس پاس کے مختلف دیہات کے رہائشی خریداری کے لیے جمع تھے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں زخمی ہوئے۔

وکلا نے یہ بھی بتایا کہ 26 نومبر کو ریاست نارتھ کوردوفان میں ایک ڈرون پھٹنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

سول سوسائٹی کے گروپ دارفور جنرل کوآرڈینیشن برائے بے گھر اور پناہ گزین کیمپس کے مطابق ’شمالی دارفور میں قحط زدہ زمزم کے نقل مکانی کرنے والے کیمپ میں منگل کو نیم فوجی گولہ باری سے 5 افراد ہلاک ہوئے‘، جولائی میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ رپورٹ میں اعلان کیا گیا تھا کہ ریاست کے دارالحکومت الفاشر اور آس پاس کے علاقے میں آر ایس ایف کے مہینوں کے محاصرے کے بعد کیمپ میں قحط پڑگیا تھا۔

حالیہ مہینوں کی بد ترین لڑائی
فوج اور آر ایس ایف کے درمیان 20 ماہ سے جاری جنگ میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور ایک کروڑ 20 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں، اسے اقوام متحدہ نے حالیہ تاریخ کا بدترین انسانی بحران قرار دیا ہے۔

اس جنگ نے خرطوم کو بھی تقریباً تباہ کر دیا ہے، جس پر دونوں فریق دعویٰ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

دریائے نیل کے اس پار دارالحکومت کے جڑواں شہر اومدرمان کا زیادہ تر حصہ فوج کے کنٹرول میں ہے جبکہ آر ایس ایف نے مشرق میں خرطوم شمال (بہری) پر قبضہ کر رکھا ہے۔

رہائشیوں نے دریا کے اس پار مسلسل گولہ باری کی اطلاع دی ہے، جس میں دونوں کناروں پر بم اور چھرے باقاعدگی سے گھروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

منگل کے روز عینی شاہدین نے بتایا کہ توپ خانے نے اومدرمان کو کئی محاذوں سے نشانہ بنایا۔

مسافر بس پر گولہ باری کے ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ’ہم نے گزشتہ 6 ماہ میں اتنی شدید بمباری نہیں دیکھی۔‘

شمالی اومدرمان میں وادی سیدنا فوجی اڈے سے مغربی اومدرمان میں آر ایس ایف کے ٹھکانوں اور بہری کے علاقے میں دریا کے اس پار گولہ باری کی اطلاع ملی ہے۔

فوج اس وقت دارالحکومت کے کچھ حصوں کے ساتھ ساتھ ملک کے شمال اور مشرق پر بھی کنٹرول رکھتی ہے، آر ایس ایف نے دارفور کے تقریباً پورے مغربی علاقے، جنوبی کوردوفان کے علاقے اور وسطی سوڈان کے زیادہ تر حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

Tags: آر ایس ایف حملوں سوڈان فوج مخالف نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز

Post navigation

Previous: چیمپیئنز لیگ: ریال میڈرڈ کی اٹلانٹا کے خلاف اہم جیت، ایمباپے کا 50 واں چیمپئنز لیگ گول مکمل
Next: سی پیک کیلئے پاکستان کو 24 ارب 70 کروڑ ڈالر مل چکے، وزارت منصوبہ بندی

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: Sweden defeats Tunisia 1-5-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.