قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان اور ابھرتے ہوئے اسپنر سفیان مقیم کی کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں انٹیگا اینڈ بربودا فالکنز کے ساتھ باضابطہ معاہدے طے پا گئے ہیں۔
فرنچائز ذرائع کے مطابق دونوں پاکستانی کھلاڑی رواں سیزن میں انٹیگا اینڈ بربودا فالکنز کی نمائندگی کریں گے۔
شیڈول کے مطابق شاداب خان اور سفیان مقیم ایونٹ میں سات، سات میچز کے لیے فرنچائز کو دستیاب ہوں گے۔
