Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

اسکاٹ لینڈ: فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے استعفیٰ دے دیا

Heading (22)

اسکاٹ لینڈ: فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے استعفیٰ دے دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے استعفیٰ دے دیا، جس سے برطانیہ کی اپوزیشن لیبر پارٹی کے لیے اس سال کے آخر میں متوقع قومی انتخابات میں اپنی سابق اسکاٹش ہارٹ لینڈ میں دوبارہ جگہ حاصل کرنے کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 39 سالہ سیاست دان نے کہا کہ وہ اسکاٹش نیشنل پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے بھی دستبردار ہو جائیں گے لیکن جب تک ان کا جانشین نہیں مل جاتا وہ اس پوزیشن پر رہیں گے۔

حمزہ یوسف نے اسکاٹ لینڈ کے گرینز کے ساتھ اتحاد کے معاہدے کو ختم کرنے کی وجہ سے ایک ہفتے تک ہونے والی افراتفری کے بعد پیر کو سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

اس کے بعد وہ اس ہفتے کے آخر میں ان کے خلاف متوقع عدم اعتماد کے ووٹ کے لیے حمایت حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔

نکولا اسٹرجن کی جگہ فرسٹ منسٹر اور اسکاٹش نیشنل پارٹی لیڈر کے عہدے پر فائز ہونے کے ایک سال بعد استعفیٰ دیتے ہوئے حمزہ یوسف نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کوئی اور اسکاٹ لینڈ کی حکومت کی قیادت کرے۔

اتحادی حکومت کے ترقی پسند ریکارڈ، کچھ قوم پرستوں کے صنفی شناختی اصلاحات کو ختم کرنے اور معیشت پر دوبارہ توجہ دینے کے مطالبات کے درمیان پھنسے ہوئے، حمزہ یوسف ایسا توازن قائم نہیں کر سکے جو ان کی بقا کو یقینی بنا سکے۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی اسکاٹش حکومت کی سربراہی کے 17 سال بعد عوامی حمایت کھو رہی ہے، اس ماہ کے شروع میں، پولنگ فرم یو گو نے کہا کہ لیبر پارٹی نے ایک دہائی میں پہلی بار ویسٹ منسٹر کے انتخابات کے لیے ووٹنگ میں اسکاٹش نیشنل پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں لیبر پارٹی کی بحالی نے برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک کی کنزرویٹو پارٹی کو درپیش چیلنج میں اضافہ کر دیا ہے، جو برطانیہ بھر میں رائے عامہ کے جائزوں میں لیبر پارٹی سے بہت پیچھے ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ کے پاس نئے وزیر کا انتخاب کرنے کے لیے 28 دن ہیں ، جہاں ایس این پی کے سابق رہنما جان سوینی اور حمزہ یوسف کی سابق قیادت کی حریف کیٹ فوربس کو ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اگر اسکاٹش نیشنل پارٹی پارلیمنٹ میں حمایت حاصل کرنے کے لیے کوئی نیا لیڈر نہیں ڈھونڈ پاتی ہے تو اسکاٹ لینڈ میں الیکشن کرائے جائیں گے۔

Tags: استعفیٰ اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی برطانیہ کی اپوزیشن لیبر پارٹی

Post navigation

Previous: علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
Next: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: Sweden defeats Tunisia 1-5-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.