Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ، مکہ مکرمہ میں جدید ایئرپورٹ کی منظوری

Saudi Arabia's historic decision approval of a modern airport in Mecca

Saudi Arabia's historic decision approval of a modern airport in Mecca

 اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) البوانبہ کی خبر  کے مطابق سعودی عرب نے مکہ مکرمہ میں پہلے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے، جسے اسلامی دنیا کے مقدس ترین شہر کی جدید انفراسٹرکچر کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ اعلان رائل کمیشن برائے مکہ سٹی و مشاعر مقدسہ کے سی ای او صالح الرشید نے کیا، جن کے مطابق منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈیز مکمل ہو چکی ہیں جبکہ اس کے اسٹریٹجک اور سرمایہ کاری کے خدوخال کی بھی منظوری دی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کو عالمی معیار کے مطابق نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق مجوزہ ایئرپورٹ نہ صرف مکہ مکرمہ کے رہائشیوں بلکہ ہر سال آنے والے لاکھوں حجاج اور عمرہ زائرین کو سہولت فراہم کرے گا، جبکہ اس کا آپریشن قریبی کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ساتھ متوازن رکھا جائے گا، جو اس وقت زائرین کی بڑی تعداد کو سنبھال رہا ہے۔

فی الحال بیشتر حجاج اور عمرہ زائرین جدہ کے راستے مکہ پہنچتے ہیں، جو تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ رش کے اوقات میں یہ سفر 90 منٹ یا اس سے زیادہ وقت لے لیتا ہے، جس سے نہ صرف ٹریفک کا دباؤ بڑھتا ہے بلکہ زائرین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نئے ایئرپورٹ کی تکمیل کے بعد سفر کا دورانیہ نمایاں طور پر کم ہونے، شاہراہوں پر رش میں کمی آنے اور جدہ ایئرپورٹ پر بوجھ کم ہونے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ زائرین کو عبادات جیسے طواف، سعی اور نماز کے لیے زیادہ وقت میسر آ سکے گا، خاص طور پر رمضان اور حج کے دوران جب رش عروج پر ہوتا ہے۔

یہ منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد زائرین کے تجربے کو بہتر بنانا اور جدید سہولیات فراہم کرنا ہے، جبکہ مکہ مکرمہ کی روحانی حیثیت کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

Tags: سعودی عرب صالح الرشید کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ ویژن 2030

Post navigation

Previous: سری لنکن بولر نوان تشارا اپنے ہی بورڈ کے خلاف عدالت پہنچ گئے
Next: صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ، حکومت کا نیا ٹیرف ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: US bars Somali referee from entering-AFP
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے صومالی ریفری کو داخلے سے روک دیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

Israeli airstrike hits Iranian petrochemical facility, sirens sound in Israel from Iranian missile attacks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی پیٹروکیمیکل تنصیب متاثر، ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیل میں سائرن بج اٹھے

Security forces kill 27 terrorists in North Waziristan operations
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 27 دہشت گرد ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.