Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

روس کا مال بردار جہاز ’بحیرہ روم‘ میں دھماکے کے بعد ڈوب گیا، 2 افراد لاپتا

oblru_big_96mw5hktg3q0fjsbwocn5433mk8kqhy7

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بحیرہ روم میں روس کا ’ارسا میجر‘ نامی مال بردار جہاز انجن روم میں دھماکے کے بعد گزشتہ رات ڈوب گیا، جہاز میں سوار عملے کے 2 افراد اب تک لاپتا ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جہاز کو 2009 میں تعمیر کیا گیا تھا، مال بردار جہاز روسی وزارت دفاع کی فوجی تعمیرات کے آپریشنز دیکھنے والی ایک کمپنی کا حصہ ہے۔

کمپنی کے مطابق ’ارسا میجر‘ روس کے شہر ولادی ووستوک کے لیے روانہ ہوا تھا، جہاز بندرہ گاہ کی تعمیر کے لیے نصب کی جانی والی کرینیں لے جارہا تھا۔

روسی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں جہاز کے انجن روم میں ہونے والے دھماکے کی وجہ نہیں بتائی تاہم عملے کے 16 ارکان میں سے 14 کو بچانے اور انہیں ہسپانیہ منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ریا‘ نے ہسپانیہ میں اپنے سفارتخانے کے حوالے سے بتایا کہ ’ روس ارسا میجر کے ڈوبنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہا ہے اور ہسپانیہ میں حکام سے رابطے میں ہے۔’

روسی وزارت دفاع کے ساتھ کام کرنے والی کمپنی ’اوبورون لوجسٹکس‘ کے مالک نے ’ارسا میجر‘ کے کے ڈوبنے کے حوالے سے تبصرے سے انکار کیا ہے۔

خیال رہے کہ روس کی فوج سے تعلقات کی وجہ سے مذکورہ کمپنی پر امریکا نے 2022 میں پابندی عائد کی تھی۔

ہسپانیہ کی میری ٹائم ریسکیو سروس نے کہا ہے کہ پیر کے روز اسے ارسا میجر کے عملے کی جانب سے اس وقت خطرے کا سگنل موصول ہوا تھا جب جہاز ہسپانیہ کے ساحلی شہر المیریا کی ساحلی پٹی سے تقریباً 57 میل دور تھا۔

ریسکیو سروس کے مطابق عملے نے جہاز کے قریب موجود ایک کشتی سے رابطہ کیا تھا جس نے خراب موسم کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا۔

جہاز میں موجود عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے دو کشتیاں اور ایک ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا تھا جبکہ بحفاظت بچ جانے والے عملے کو ہسپانیہ میں ’کارتاخینا‘ کی بندرگاہ پہنچایا گیا۔

بعد ازاں ریسکیو سروس کے مطابق روسی جنگی جہاز بھی جائے وقوعہ پر پہنچا اور اس نے ریسکیو آپریشنز کی ذمہ داری سنبھال لی۔

شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق جہاز 11 دسمبر کو روسی بندرگاہ سینٹ پیٹرزبرگ سے روانہ ہوا جبکہ ارسا نے آخری سگنل پیر کی رات کو اسپین اور الجزائر کے درمیان بحیرہ روم میں ڈوبنے سے قبل بھیجا تھا۔

Tags: ارسا میجر بحیرہ روم دھماکے ڈوب روس روم مال بردار جہاز

Post navigation

Previous: ڈیوڈ ولی نے پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹ کیلئے سائن اپ کرلیا
Next: آسٹریلیا کے عثمان خواجہ نے پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹ کیلئے سائن اپ کر لیا

New stalemate in US-Iran talks, Trump calls Iran's response unacceptable
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا۔ایران مذاکرات میں نیا تعطل، ٹرمپ نے ایران کا جواب ناقابلِ قبول قرار دے دیا

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

یہ بھی پڑہیے

Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

Joint message from political and military leadership Pakistan is ready to respond to every threat
  • Top News
  • پاکستان

سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ پیغام: پاکستان ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار

No one can stop Iran from the World Cup, says Iranian Football Federation-IFF
  • کھیل

ایران کو ورلڈ کپ سے کوئی نہیں روک سکتا، ایرانی فٹبال فیڈریشن

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

Joint message from political and military leadership Pakistan is ready to respond to every threat
  • Top News
  • پاکستان

سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ پیغام: پاکستان ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار

New stalemate in US-Iran talks, Trump calls Iran's response unacceptable
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا۔ایران مذاکرات میں نیا تعطل، ٹرمپ نے ایران کا جواب ناقابلِ قبول قرار دے دیا

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.