Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

پیوٹن نے روس کے صدارتی انتخابات میں ریکارڈ ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی

putin_AP_24045672479148_NAT_0215

پیوٹن نے روس کے صدارتی انتخابات میں ریکارڈ ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدارتی انتخابات میں ریکارڈ 88 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی جبکہ ہزاروں مخالفین نے پولنگ اسٹیشنوں پر علامتی احتجاج کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹر‘ کی خبر کے مطابق ایگزٹ پولز اور ابتدائی نتائج کے مطابق دلادیمیر پیوٹن نے یہ تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔

ابتدائی نتائج کا مطلب ہے کہ 1999 میں برسراقتدار آنے والے دلادیمیر پیوٹن باآسانی مزید 6 سال حکمران رہیں گے اور جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑ کر 200 سال سے زیادہ عرصے کے دوران روس کے سب سے طویل مدت تک رہنے والے رہنما بن جائیں گے۔

ایک سروے کے مطابق دلادیمیر پیوٹن نے 87.8 فیصد ووٹ حاصل کیے جو سوویت یونین کے بعد روس کی تاریخ میں اب تک کا سب سے زیادہ نتیجہ ہے۔

یہ انتخابات روسی صدر کی جانب سے یوکرین پر حملے کا حکم دینے کے بعد 2 سال بعد ہوئے ہیں جب کہ ان کے اقدام نے دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے مہلک یورپی تنازع کو جنم دیا، جبکہ ولادیمیر پیوٹن جنگ کو خصوصی فوجی آپریشن قرار دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ تین روز تک جاری رہنے والے انتخابات کے دوران جنگ رکی رہی جب کہ اس دوران یوکرین نے روس میں آئل ریفائنریوں پر متعدد حملہ کیے، روسی علاقوں پر گولہ باری کی اور پراکسی فورسز کے ساتھ روسی سرحدوں پر کارروائی کی کوشش کی ہے جب کہ ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ان کارروائی کا جواب دیا جائے گا۔

ولادیمیر پیوٹن کے سب سے بڑے حریف الیکسی ناوالنی جو گزشتہ ماہ آرکٹک کی ایک جیل میں انتقال کر گئے تھے، ان کے حامیوں نے روسیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کرپٹ آمر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف احتجاج کرکے اپنی ناراضی کا اظہار کریں۔

ان مظاہروں میں پیوٹن مخالف ووٹرز دوپہر کو پولنگ اسٹیشنز پہنچے جہاں انہوں نے اپنا بیلٹ پیپر ضائع کیا یا پھر پیوٹن کے مدمقابل تین امیدواروں میں سے کسی کو ووٹ دیا۔

ہزاروں لوگوں نے اپوزیشن کے مظاہروں میں حصہ لیا جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور ہزاروں پولیس تعینات تھے۔

Tags: پیوٹن روس صدارتی انتخابات یوکرین

Post navigation

Previous: گوادر: ’جبری گمشدہ افراد‘ کے اہل خانہ کا احتجاج، رابطہ سڑکیں بند
Next: بارکھان کے جنگلات میں آتشزدگی، سینکڑوں درخت جل کر راکھ

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: Iran and New Zealand draw 2-2 in thrilling clash-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 گول سے برابر

FIFA World Cup: Cape Verde, a team considered weak, surprised Spain-Getty Images
  • کھیل

فیفاورلڈ کپ : کمزور سمجھی جانے والی ٹیم کیپ ورڈی نے اسپین کو حیران کر دیا

PCB announces new central contract track system-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے نئے ٹریک سسٹم کا اعلان کر دیا

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.