Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان
  • کھیل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب میں 30 سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرانے کا فیصلہ

Punjab Chief Minister decides to organize Horse and Cattle Show after 30 years

Punjab Chief Minister decides to organize Horse and Cattle Show after 30 years

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور میں 10 فروری سے شروع ہو گا اور 30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنیں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف 9 فروری کو ’’ہارس اینڈ کیٹل شو 2025‘‘ کا افتتاح کریں گی جس کا عنوان’’اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی‘‘ ہے، نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو پہلی بار 1964میں منعقد ہوا تھا اور آخری بار یہ شو 1995 میں منعقد ہوا تھا۔

ہارس اینڈ کیٹل شو 9 سے 23 فروری 2025 تک لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہو گا، گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے اس روایتی میلے میں کسانوں کو پالتو اور مفید جانوروں کی نمائش کا موقع ملے گا جبکہ انعامات سے اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔

ہارس اینڈ کیٹل شو میں نیزہ بازی، تیر اندازی، بُزکشی، گھڑ سواری اور پولو کے مقابلے ہوں گے ۔ اس کے علاوہ، ثقافتی تہوار، پھولوں کی نمائش اور آرائش گُل کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے جبکہ 13 سے 23 فروری تک بچوں کی دلچسپی کے کھیل اور دیگر تفریحی تقریبات ہوں گی۔

پنجاب کے روایتی کھانوں، مشروبات اور موسیقی کے فروغ کے لیے 14 سے 16 فروری کو موسیقی کے میلے منعقد ہوں گے جبکہ صوبے کے صوفیوں، بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے 19 فروری کو صوفی فیسٹیول بھی ہو گا، اسی طرح صوبے کے روایتی کھیل کبڈی کے مقابلے 18 اور 19 فروری کو ہوں گے اور نایاب گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے کار شو 16 فروری کو ہو گا۔

وزیراعلی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کسانوں سمیت پنجاب کے ہر طبقے کے لوگوں کے لیے تحفہ ہے، گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے میلے پنجاب کی ثقافت اور زراعت دونوں کے فروغ کا باعث بنیں گے، 30 سال بعد عالمی ٹیموں کی شرکت سے ہارس اینڈ کیٹل شو کو اصل حالت میں بحال کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی زراعت اور ماضی کی درخشندہ روایات کی بحالی پنجاب اور اس کے عوام سے ہماری محبت کا ثبوت ہے، پنجاب کی زراعت اور کسان کی ترقی، مہمان نوازی، خوبصورت ثقافت اور روایات کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، یہ روایتی میلے پنجاب کے عوام کیلئے اتحاد، ہم آہنگی اور یک جہتی کے فروغ کا بھی اہم ذریعہ ہیں، پنجاب محبتوں کی سرزمین ہے اور یہاں نفرتوں کی گنجائش نہیں۔

وزیراعلی نے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں سٹیئرنگ کمیٹی قائم کی تھی، مریم اورنگزیب کی رہنمائی میں پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) گزشتہ چار ماہ سے ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاری کر رہی تھی۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اردو کھیل پنجاب پنجاب رنگ پنجابی ثقافت کھیل کھیل کی اردو خبر لاہور نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو

Post navigation

Previous: ٹرمپ کا غزہ منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ماہرین
Next: مجھے قتل کیا گیا تو ایران تباہ ہوجائے گا، ٹرمپ نے تہران پردباؤ بڑھانے کی یادداشت پر دستخط کردیے

Pakistan's Sajid Ali Sadpara has climbed Mount Makalu, the world's fifth highest peak.-X
  • کھیل

پاکستان کے ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی ماؤنٹ مکالو سر کر لی

Peshawar Zalmi became PSL champions for the second time-X
  • کھیل

پشاور زلمی دوسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی

Palestinian football chief strongly criticizes Israeli official at FIFA meeting-FIFA
  • کھیل

فلسطینی فٹ بال سربراہ کی فیفا اجلاس میں اسرائیلی اہلکار پر سخت تنقید

یہ بھی پڑہیے

Pakistan's Sajid Ali Sadpara has climbed Mount Makalu, the world's fifth highest peak.-X
  • کھیل

پاکستان کے ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی ماؤنٹ مکالو سر کر لی

Peshawar Zalmi became PSL champions for the second time-X
  • کھیل

پشاور زلمی دوسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی

Palestinian football chief strongly criticizes Israeli official at FIFA meeting-FIFA
  • کھیل

فلسطینی فٹ بال سربراہ کی فیفا اجلاس میں اسرائیلی اہلکار پر سخت تنقید

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.