Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

اگلے 2 سالوں میں پاکستان کی شرح نمو 3 فیصد سے نیچے رہے گی،عالمی بینک

1 minute read
GettyImages-1609463-f85f772752124035a99819af988365e1 (1)

اگلے 2 سالوں میں پاکستان کی شرح نمو 3 فیصد سے نیچے رہے گی،عالمی بینک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک کے تازہ ترین تخمینوں کے مطابق، پاکستان کی اقتصادی ترقی رواں مالی سال سے بڑھنے کی توقع ہے لیکن اگلے دو سالوں تک یہ 3 فیصد سے نیچے رہے گی۔

30 جون کو ختم ہونے والے موجودہ مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد ہونے والی ہے اور اگلے سال یہ بڑھ کر 2.3 فیصد اور 2026 میں 2.7 فیصد ہو جائے گی اگر مسلسل مالی استحکام اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، ورلڈ بینک سے نیا بیل آؤٹ پروگرام ہوتا ہے۔

یہ بات ملک کے ماہر اقتصادیات سید مرتضیٰ مظفری نے منگل کو اسلام آباد میں ایک بریفنگ میں کہی۔

عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال 24-2023 کے دوران شعبہ زراعت کی ترقی 3 فیصد تک رہ سکتی ہے، مالی سال 2025 میں زرعی شرح نمو کم ہوکر 2.2 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ عالمی بینک نے مالی سال 2026 میں زراعت کی ترقی بڑھ کر 2.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران صنعتی ترقی کی نمو 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ اگلے مالی سال 2025 میں یہ 2.2 فیصد اور 2026 میں 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کےمقابلے میں رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کے 8 فیصد تک رہنے کا تخمینہ ہے۔

عالمی بینک نے رپورٹ میں بتایا کہ شرح سود اور مہنگائی میں کمی کا انحصار پائیدار مالی استحکام پر ہے، مختلف شعبوں کوسبسڈیز، گرانٹس، قرضے معیشت کو متاثر کر رہے ہیں۔

عالمی بینک کے مطابق حکومت کے مالی خسارے میں 18 فیصدحصہ سرکاری اداروں کا شامل ہے، سال 2022 میں سرکاری اداروں پر ایک ہزار 303 ارب روپے کے اخراجات آئے۔

عالمی بینک نے رپورٹ میں این ایچ اے، پی آئی اے، اسٹیل مل کے نقصانات کم کرنے کے علاوہ انرجی سیکٹر سمیت سرکاری اداروں میں مشکل اصلاحات پر زور دیا۔

عالمی بینک نے کہا کہ توانائی کے شعبے کے ساتھ ساتھ پنشن اورسول سروس میں اصلاحات بھی ناگزیر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال قرضوں کی شرح 73.1 سے کم ہو کر 72.3 فیصد پر آنے کا امکان ہے، مالی استحکام کے لیے پرائمری خسارہ قابو میں رکھنا سب سے اہم ہوگا۔

عالمی بینک کے مطابق مالی سال 2025 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 7.4 فیصد جبکہ مالی سال 2026 میں خسارہ جی ڈی پی کے 6.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال 24-2023 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ عالمی بینک نے اگلے مالی سال اوسط مہنگائی مزید کم ہو کر 15 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

عالمی بینک نے رپورٹ میں بتایا کہ مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

Tags: پاکستان شرح نمو عالمی بینک معیشت

Post navigation

Previous: عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
Next: جہیز میں ٹویوٹا فارچیونر گاڑی نہ لانے پر سسرالیوں نے بہو کو قتل کردیا

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

یہ بھی پڑہیے

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.