Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان
  • چین
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان کی بڑی کامیابی: آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

03144937b847c39

پاکستان کی بڑی کامیابی: آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے تعاون سے پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، خلائی مشن ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ پاکستان کا سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چاند کے مدار میں داخل ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ کے سسٹمز کو مدار میں ٹیسٹ کرنے میں ایک ہفتے کا وقت لگے گا، آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز، سب سٹم اور پروٹو کولز کا مدار میں ٹیسٹ شروع ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان نے چین کے خلائی مشن ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ پاکستان کا سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چاند کے گرد چکر لگانے کے لیے روانہ کیا تھا۔

سیٹلائٹ چین کے شہر ہینان کے وینچینگ خلائی سینٹر سے روانہ ہوا تھا جس کے بعد پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا تھا۔

سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 3 مئی کو 2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا تھا، جسے چینی میڈیا اور انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔

مشن کی روانگی پر سپارکو میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے تھے، سپارکو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تالیوں سے گونج اٹھا تھا، لوگوں نے نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تھے۔

’آئی کیوب قمر ’ کو انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان نیشنل اسپیس ایجنسی ’سپارکو‘ کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

یہ دنیا کا پہلا مشن ہے جو چاند کی دوسری طرف سے نمونے حاصل کرے گا، پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے جو چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

ٹیسٹنگ اور قابلیت کے مرحلے سے کامیابی سے گزرنے کے بعد ’آئی کیوب کیو‘ کو چین کے ’چینگ 6‘ مشن کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے رکن کور کمیٹی ڈاکٹرخرم خورشید نےڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا، سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی جس کے بعد پاکستان کے پاس تحقیق کے لیے چاند کی اپنی سیٹلائٹ تصاویر ہوں گی۔

ڈاکٹر خرم خورشید نے کہا تھا کہ سیٹلائٹ پاکستان کا ہے، ہم ہی اس کا ڈیٹا استعمال کریں گے لیکن چونکہ اسے چین کے نیٹ ورک کو استعمال چاند پر پہنچایا جارہا ہے اس لیے چینی سائنسدان بھی اس ڈیٹا کو استعمال کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا تھا کہ بھارت کے چندریان سے پاکستان کے مشن کا موازنہ کرنا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ چندریاں بڑا مشن تھا جس نے چاند پر لینڈنگ کی تھی لیکن آئی کیوب قمر چاند کے مدار پر چکر لگائے گا، یہ ایک چھوٹی سیٹلائٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’لیکن مستقبل میں بڑے مشن کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے یہ ابتدائی طور پر ایک چھوٹا پروجیکٹ ہے۔‘

ڈاکٹر خرم خورشید نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ دنیا کا پہلا مشن ہے جو چاند کی دوسری طرف سے نمونے حاصل کرے گا، یہ مشن 53 دن پر مشتمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس مشن میں چاند پر چکر لگانا، ٹیک آف کرنا اور واپس پہنچنا شامل ہے جب کہ یہ 2 کلو گرام تک کا مادہ اٹھانے کی کوشش کرے گا۔

دوسری جانب جنرل منیجر آئی ایس ٹی سید ثمر عباس نے بتایا تھا کہ چاند کا موسم، زمین اور مقناطیسی میدان سے متعلق اس مشن سے اہم معلومات ملیں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ 2022 میں چینی نیشنل اسپیس ایجنسی نے ایشیا پیسیفک اسپیس کارپوریشن آرگنائزیشن (ایپسکو) کے ذریعے رکن ممالک کو چاند کے مدار تک مفت پہنچنے کا منفرد موقع فراہم کیا تھا۔

ثمر عباس نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایپسکو کی پیشکش پر رکن ممالک نے اپنے منصوبے بھیجے تھے، ایپسکو کے رکن ممالک میں پاکستان، بنگلا دیش، چین، ایران، پیرو، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور ترکی شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے بھی مجوزہ منصوبہ جمع کرایا تھا، 8 ممالک میں سے صرف پاکستان کے منصوبے کو قبول کیا گیا، دو سال کی محنت کے بعد سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ کو مکمل کیا جاسکا۔

Tags: آئی کیوب قمر پاکستان پاکستان کا سیٹلائٹ چین چینگ ای 6

Post navigation

Previous: نیتن یاہو کے متوقع وارنٹ گرفتاری پر امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت کو دھمکیاں
Next: وزیرِ اعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

یہ بھی پڑہیے

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

https://urduintl.com/cristiano-ronaldo-sets-a-unique-record-in-football-history-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.