لاہور ریس کلب میں ونٹر میٹنگ کے تحت ہونے والی گھڑ دوڑوں میں پاکستانی کوئین نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس کپ اپنے نام کر لیا۔

سن آف گجرات نے دوسری جبکہ میرا سلطان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ونٹر میٹنگ کے دوران مختلف کیٹیگریز میں سات ریسز کا انعقاد کیا گیا، جن میں شہ سواروں نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔

دن کی دوسری اہم ریس نومبر کپ بیلا ٹو نے جیت لی، جبکہ ٹو مارو لینڈ دوسرے اور کوئین آف فارا تیسرے نمبر پر رہی۔

دیگر ریسز میں جٹ جی، زمان صاحب، ٹیلنٹ اگین، ایڈن کوئین اور مسٹر سردار نے کامیابی حاصل کی۔