Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

پاکستان کی سعودی عرب سے 1.5 ارب ڈالرز اضافی قرض کی درخواست

file-20190306-100787-xj988x

پاکستان کی سعودی عرب سے 1.5 ارب ڈالرز اضافی قرض کی درخواست

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پیکج کے لیے درکار بیرونی مالیاتی فرق کو پورا کرنے کے لیے سعودی عرب سے قرضہ بڑھانے کی درخواست کردی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مبینہ طور پر سعودی عرب سے اپنے موجودہ 5 ارب ڈالرز کے پورٹ فولیو میں ایک ارب 50 کروڑ ڈالرز قرض مزید بڑھانے کی درخواست کی ہے، تاکہ عالمی مالیاتی فنڈز کے 37 ماہ کے بیل آؤٹ پیکج کے حصول کے لیے ضروری بیرونی مالیاتی فرق کم کرنے میں مدد ملے جب کہ یہ پیکج آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری تک زیر التوا ہے۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ مروجہ طریقہ کار کے مطابق تینوں دوست دوطرفہ شراکت داروں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے اپنے 12 ارب ڈالرز قرض کو رول اوور کرنے کے حوالے سے اپنے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے ذریعے آئی ایم ایف کو تصدیق کرنا ہوگی۔

اس کے علاوہ حکومت نے وزیر خزانہ کی زیر صدارت کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، جس میں وزیر توانائی اویس لغاری اور وفاقی وزیر علی پروز ملک سمیت دیگر شامل ہوں گے، جو کہ چینی حکام اور توانائی کے شعبے کے سرمایہ کاروں اور اسپانسرز سے چینی معاشی ایڈوائزری فرم سے مزاکرات کو آگے بڑھائیں گے۔

حکومت نے گزشتہ ماہ باقاعدہ طور پر تصدیق کی تھی کہ وفاق نے تین دوست ممالک کے ساتھ 27 ارب ڈالر سے زائد کے قرضوں اور واجبات کی ری پروفائلنگ کے عمل کو شروع کردیا ہے، جبکہ ری پروفائلنگ یا 12 ارب ڈالر رول اوور دراصل آئی ایم ایف کی جانب سے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت مقرر کردہ شرط ہے۔

جبکہ اسلام آباد نے توانائی کے شعبے میں 15 ارب ڈالر سے زائد کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کرنے اور درآمدی کوئلے پر مبنی منصوبوں کو مقامی کوئلے میں تبدیل کرنے کی بیجنگ سے درخواست کی ہے، تاکہ بروقت ادائیگیوں میں مشکلات کے پیش نظر مالیاتی گنجائش پیدا کی جا سکے، جس سے توانائی کے شعبے میں زرمبادلہ کے اخراج اور صارفین کے ٹیرف میں آسانی ہو۔

اس وقت پاکستان کو فراہم کرنے کے لیے سعودی عرب کے پاس 5 ارب ڈالرز، چین کے پاس 4 ارب ڈالرز اور متحدہ عرب امارات کے پاس 3 ارب ڈالرز موجود ہیں، جبکہ پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 1 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز کی درخواست کی ہے، جو کہ دو طرفہ تجارتی قرض کی صورت میں آنے کی توقع ہے، جبکہ یہ حفاظتی ڈیپازٹ کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان نے اپنے ہم منصب کو اضافی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی تصدیق کے لیے ’عمل‘ میں وقت لگ رہا تھا۔

37 ماہ کے قرض پروگرام میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے سالانہ فارن ایکسچینج کی ضروریات کے حوالے سے پلان ترتیب دیا ہے، جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہم منصبوں سے تعلقات کی بنا پر جلد توسیع کی امید ہے، جبکہ یقین دہانیوں کے ساتھ اگست کے آخری ہفتے میں وزیر خزانہ آئی ایم ایف بورڈ سے رابطے میں تھے، تاکہ ستمبر تک عارضی طور پر نظر ثانی کی جا سکے۔

جبکہ 28 جولائی جو چین سے واپسی پر وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ تینوں دوست ممالک کے ہم منصبوں نے پاکستان کو بیرونی معاشی فرق کے حوالے سے ایک انتہائی مثبت مقام پر پہنچنے میں مدد کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے 27 جولائی کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چین کے مرکزی بینک کے گورنر پین گونگ شینگ سے ملاقات کی اور دو طرفہ مالیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

وزیر خزانہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے تجویز کردہ اصلاحات کے ساتھ ساتھ پاور سیکٹر کے قرضوں میں ریلیف پر بات چیت کے لیے جمعرات کو بیجنگ پہنچے۔

اسٹیک ہولڈرز مذاکرات کے نتائج کے بارے میں فکر مند ہیں، اگر معاملات ان کی خواہش کے مطابق نہ ہوئے تو غیر ملکی سرمایہ کاری اور شرح مبادلہ کے استحکام کے نتائج پر اثر پڑسکتا ہے۔

صورتحال پر گہری نظر رکھنے والے سینئر بینکر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ چین توانائی کے شعبے کے قرضوں کو ری شیڈول کرنے کی پاکستان کی درخواست کو یکسر مسترد نہیں کرے گا، لیکن حتمی نتائج زیادہ مثبت دکھائی نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ چین ابتدائی طور پر اس معاملے پر بات کرنے سے ہچکچا رہا تھا، جس کی وجہ سے دورہ تاخیر کا شکار ہوا، اور اس سے توانائی کے شعبوں کے قرضوں سے متعلق بات چیت پر پاکستان کے ساتھ ان کے اختلاف کا اشارہ ملتا ہے۔

Tags: آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج درخواست سعودی عرب عالمی مالیاتی فنڈز قرضہ

Post navigation

Previous: دبئی دنیا کی مہنگی ترین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ کی میزبانی کے لیے تیار
Next: بائیڈن کا مصری صدر اورامیرقطر سے ٹیلی فونک رابطہ، غزہ میں فائر بندی پر بات چیت

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

یہ بھی پڑہیے

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.