Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

پاکستان خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے: صدرمملکت

Zardari Sukkur Trip News

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے تشدد کی مختلف صورتوں کا سامنا کرنے والی دنیا بھر کی خواتین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں خواتین اور لڑکیوں پر تشدد کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ آج خواتین کو محفوظ اور سازگار ماحول دینے، ان کے حقوق کے تحفظ اور ان پر تشدد کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم و ہنر کی فراہمی اور ان کی مالی خود مختاری یقینی بنانا ہو گی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ خواتین کے حقوق سے متعلق شعور بیدار کرنا اور تشدد کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ تشدد سے عالمی سطح پر ہر 3 میں سے 1 خاتون متاثر ہوتی ہے، خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے فوری اور اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، تشدد سے ہرسال ہزاروں خواتین اپنی جانیں کھو بیٹھتی ہیں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے حکمتِ عملی اور نظام میں اصلاحات لانا ہوں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان خواتین پر تشدد کے مسئلے کے حل کے لیے پُرعزم ہے، سابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو خواتین کے حقوق کی علم بردار تھیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے معاشی آزادی، سماجی مساوات اور تعلیمِ نسواں پر زور دیا، وہ خواتین کے استحصال اور بدسلوکی سے پاک معاشرے کی خواہاں تھیں۔

اُنہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان میں خواتین پرتشدد کے خاتمے کے لیے بامعنی کوششیں کر رہے ہیں، خواتین کو جنسی تشدد اور کام کی جگہ پر ہراسانی سے بچانے کے لیے قوانین بنائے، اجتماعی کوششوں سے خواتین پر تشدد سے پاک اور محفوظ تر ماحول بنا سکتے ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، ان پر تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت معاشرتی روایات اور مذہبی اقدار ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ دینِ اسلام میں عورت کو مکمل عزت و احترام اور حقوق دینے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

Tags: تشدد خصوصی پیغام جاری خواتین پر تشدد خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن خواتین سے یکجہتی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صدر مملکت آصف علی زرداری عالمی دن محفوظ اور سازگار ماحول

Post navigation

Previous: پریمیئر لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ کا مایوس کن ڈرا، ایپسوچ نے شاندار مقابلہ پیش کیا
Next: بھارت نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

یہ بھی پڑہیے

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.