Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

پاکستان نے یوکرائن یا روس کو ہتھیار فروخت نہیں کیے،ترجمان دفتر خارجہ

pakistan-has-not-sold-arms-to-ukraine-or-russia

pakistan-has-not-sold-arms-to-ukraine-or-russia

پاکستان نے یوکرائن یا روس کو ہتھیار فروخت نہیں کیے،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ہم نے انٹیلیجنس معلومات پر افغانستان کی عبوری حکومت کو دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کا کہا ہے، ہم کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف ٹھوس کارروائی کے خواہاں ہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان کی سکیورٹی کیلئے خطرہ پیدا کرنے والا یہ گروپ ختم کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے 58 ہزار 368 افراد تیسرے ممالک میں چلے گئے ہیں، پاکستان افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولت دیتا رہے گا، جعلی دستاویزات پر بنائے گئےکاروبار کو پاکستانی قوانین کے تحت نمٹا جائے گا، اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم ہے، یہ ٹاسک فورس غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی پراپرٹیز کا جائزہ لے رہی ہے۔

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا بھارت مقبوضہ کشمیر میں زمینوں پر قبضے میں مصروف ہے، بھارت نے پلوامہ میں انسانی حقوق کے محافظین کی زمین قبضے میں لیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

حال ہی میں فلسطین اسرائیل جنگ پر ہونے والے او آئی سی کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے او آئی سی عرب لیگ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی، اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ نگران وزیراعظم نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور اجلاس میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا، پاکستان او آئی سی اور عرب لیگ کے مشترکہ اجلاس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ میں اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کا نوٹس لے۔

یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان نے یوکرائن یا روس کو ہتھیار فروخت نہیں کیے، ہم جو ہتھیار کسی کو فروخت کرتے ہیں اس کا اینڈ یوزر سرٹیفیکٹ ہوتا ہے، ہم اس پوزیشن میں بھی نہیں کہ بتا سکیں کہ اس تنازع میں کون سا فریق کیا ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان اور روس کے درمیان دہشتگردی کی روک تھام کیلئے اجلاس جاری ہے، پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری حیدر شاہ وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

Tags: پاکستان ترجمان دفتر خارجہ دہشتگردی روس ہتھیار یوکرین

Post navigation

Previous: 22 سال بعد نیا قدم، پاکستانی فٹبال ایک نئے موڑ پر
Next: ورلڈ کپ میں آج ایک اور کلاسک سیمی فائنل کھیلا جائے گا، جنوبی افریقہ بمقابلہ آسٹریلیا

Pakistan’s mediation tested as US–Iran talks stall amid global stake
  • Editor's Pick
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

Pakistan’s mediation tested as US–Iran talks stall amid global stake

Pakistani scientist's great achievement Dr. Nausheen Zaidi wins major German research award
  • Top News
  • پاکستان
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستانی سائنسدان کا بڑا کارنامہ: ڈاکٹر نوشین زیدی جرمنی کا بڑا تحقیقی ایوارڈ جیت گئیں

Pirates seize oil tanker near Somalia, 11 Pakistani hostages — Government contacts intensify for recovery
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر پر قزاقوں کا قبضہ، 11 پاکستانی یرغمال — بازیابی کیلئے حکومتی رابطے تیز

یہ بھی پڑہیے

Threats to energy supply, Pakistan's blunt warning to the Security Council
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

توانائی سپلائی پر خطرات، سلامتی کونسل میں پاکستان کی دو ٹوک وارننگ

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan’s mediation tested as US–Iran talks stall amid global stake
  • Editor's Pick
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

Pakistan’s mediation tested as US–Iran talks stall amid global stake

Pakistani scientist's great achievement Dr. Nausheen Zaidi wins major German research award
  • Top News
  • پاکستان
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستانی سائنسدان کا بڑا کارنامہ: ڈاکٹر نوشین زیدی جرمنی کا بڑا تحقیقی ایوارڈ جیت گئیں

Pirates seize oil tanker near Somalia, 11 Pakistani hostages — Government contacts intensify for recovery
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر پر قزاقوں کا قبضہ، 11 پاکستانی یرغمال — بازیابی کیلئے حکومتی رابطے تیز

Threats to energy supply, Pakistan's blunt warning to the Security Council
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

توانائی سپلائی پر خطرات، سلامتی کونسل میں پاکستان کی دو ٹوک وارننگ

New inflation storm State Bank raises interest rate to 11.5%, warns of further hike
  • Top News
  • پاکستان

مہنگائی کا نیا طوفان؟ اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد کر دی، مزید اضافے کا انتباہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.