Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

تیل بحران شدت اختیار کر گیا، مہنگائی کا نیا طوفان—آئی ایم ایف کی عالمی معیشت پر وارننگ

Oil crisis intensifies, new inflation storm looms - IMF warns of global economy

Oil crisis intensifies, new inflation storm looms - IMF warns of global economy

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دی نیوز کی خبر  کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات عالمی معیشت پر نمایاں ہونے لگے ہیں اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ تیل و گیس کی رسد متاثر ہونے سے مہنگائی میں اضافہ اور اقتصادی ترقی میں سست روی ناگزیر ہو سکتی ہے۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی توانائی سپلائی کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل اور گیس گزرتا ہے۔ اس صورتحال کے باعث عالمی تیل پیداوار میں تقریباً 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ جنگ کے جلد خاتمے کی صورت میں اثرات محدود رہ سکتے ہیں، تاہم طویل تنازع مہنگائی اور معاشی دباؤ میں مزید اضافہ کرے گا۔ آئی ایم ایف آئندہ رپورٹ میں عالمی شرح نمو میں کمی اور مہنگائی میں اضافے کی پیشگوئی کرنے جا رہا ہے، حالانکہ اس سے قبل 2026 کے لیے 3.3 فیصد ترقی کی توقع تھی۔

جارجیوا نے خبردار کیا کہ توانائی درآمد کرنے والے ممالک، خصوصاً غریب معیشتیں، اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گی کیونکہ ان کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے مالی وسائل محدود ہیں، جس سے سماجی بے چینی کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے۔

ادھر توانائی کے شعبے میں بھی بڑے پیمانے پر نقصان رپورٹ ہوا ہے۔ درجنوں تنصیبات متاثر ہو چکی ہیں جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت تقریباً 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جس کے اثرات کھاد اور دیگر صنعتی شعبوں تک پھیل رہے ہیں۔

آئی ایم ایف کے مطابق موجودہ صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے اور اگر حالات برقرار رہے تو نہ صرف معیشت بلکہ خوراک کی فراہمی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

Tags: آئی ایم ایف آبنائے ہرمز کرسٹالینا جارجیوا مشرق وسطی

Post navigation

Previous: انسان خلا میں سب سے دور، آرٹیمس ۲ نے نیا ریکارڈ بنا دیا
Next: کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر شراب پی کر گاڑی چلانے کا الزام

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

یہ بھی پڑہیے

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Missile attack near Oman coast, 3 Indian personnel missing, India summons US diplomat
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملہ، 3 بھارتی اہلکار لاپتا ، بھارت نے امریکی سفارتکار طلب کر لیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.