Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

شمالی کوریا نے 80ویں سالگرہ کی پریڈ میں اپنا “سب سے طاقتور” میزائل پیش کر دیا

1 minute read
North Korea displays its most powerful missile in 80th anniversary parade

شمالی کوریا نے 80ویں سالگرہ کی پریڈ میں اپنا “سب سے طاقتور” میزائل پیش کر دیا

 اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی خبر رساں ادارے ” الجزیرہ “ کی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے اپنی حکمران جماعت ورکرز پارٹی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں نیا اور “سب سے طاقتور” بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) ہواسونگ-20  پیش کیا۔ یہ پریڈ دارالحکومت پیونگ یانگ میں ہوئی جس کی صدارت شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے کی جیسا کہ سرکاری خبر رساں ادارے کوریَن سنٹرل نیوز ایجنسی  نے رپورٹ کیا۔

پریڈ میں شمالی کوریا کے جدید ترین ہتھیار دکھائے گئے جن میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹیجک کروز میزائل اور ڈرون لانچ وہیکلز شامل تھے لیکن سب سے زیادہ توجہ ہواسونگ-20 ICBM کو دی گئی جسے KCNA نے فوج کا “سب سے طاقتور ایٹمی اسٹریٹیجک ہتھیاروں کا نظام” قرار دیا۔

یہ میزائل جمعہ کو پہلی بار ایک 11 ایکسل والے لانچر ٹرک پر نصب کر کے دکھایا گیا۔ اس دیو قامت میزائل کی موجودگی کا انکشاف حال ہی میں ہوا تھا، جب شمالی کوریا نے ایک نئے سولِڈ فیول راکٹ انجن کا تجربہ کیا تھا جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ مستقبل کے بین البراعظمی میزائلوں کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

ریاستی میڈیا کے مطابق یہ انجن کاربن فائبر سے تیار کیا گیا ہے اور 1,971 کلو نیوٹن کی تھرسٹ (دھکیلنے کی قوت) پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے — جو کہ شمالی کوریا کے پچھلے راکٹ انجنوں سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔

 امریکی ادارے کارنیگی اینڈاؤمنٹ فار انٹرنیشنل پیس کے ماہر آنکِت پانڈا کے مطابق“ہواسونگ-20 اس وقت شمالی کوریا کی طویل فاصلے تک ایٹمی صلاحیت کے خواب کی انتہا ہے۔ ہمیں توقع رکھنی چاہیے کہ اس نظام کا تجربہ سال کے اختتام سے قبل کیا جائے گا۔

ہواسونگ میزائلوں کے سلسلے نے شمالی کوریا کو طویل فاصلے کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت دی ہے، تاہم اب بھی اس کے گائیڈنس سسٹم (نشانے کی درستگی) اور وار ہیڈ کے فضا میں دوبارہ داخل ہونے کے دوران محفوظ رہنے کی صلاحیت پر سوالات موجود ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ہواسونگ-20 کو متعدد ایٹمی وارہیڈز  لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہو سکتا ہے — وہ صلاحیت جس کی ترقی کا حکم کِم جونگ اُن نے دیا تھا تاکہ شمالی کوریا کے میزائل دشمن کے دفاعی نظاموں کو عبور کر سکیں۔

تقریب میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مہمانوں میں روس کی سیکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ دمتری میدویدیف بھی شامل تھے جو صدر ولادیمیر پیوٹن کے قریبی اتحادی ہیں۔

روسی خبر رساں اداروں کے مطابق میدویدیف نے کِم سے ملاقات میں یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کے لیے شمالی کوریا کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

 میدویدیف نے کہا ہے کہ قوموں اور ملکوں کے درمیان تعلقات کی اصل نوعیت آزمائش کے وقت میں ظاہر ہوتی ہے، اور یہ بات ہمارے اتحاد پر پوری طرح لاگو ہوتی ہے۔ہم شمالی کوریا کے شکر گزار ہیں کہ اس نے روس کے خصوصی فوجی آپریشن کی ثابت قدمی سے حمایت کی۔ ہمارے فوجی کندھے سے کندھا ملا کر کُرسک ریجن کو آزاد کرانے کے لیے لڑے۔ یہ کارنامہ ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہے گا۔

Post navigation

Previous: بھارت کا چار سال بعد کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
Next: خیبر پختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، 7 اہلکار جاں بحق

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.