نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 253 رنز سے شکست دے دی۔

ہدف 463 رنز  کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 209 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کپتان جو روٹ 77 اور ہیری بروک 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، تاہم دیگر بلے باز نیوزی لینڈ کے بولرز کا مقابلہ نہ کر سکے۔

فاسٹ بولر میٹ ہینری نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 6 جبکہ میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔

 نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی، سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔