Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان

Mustafa-Nawaz-Khokhar

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سینیٹر اور سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غیر نمائندہ حکومت کو گرانے کے لیے ملکر جدوجہد کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے سینئر سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر کے گھر پر ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مصطفیٰ نواز کھوکر کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں کے پلیٹ فارم کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی بہت ضروری ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر آئیں۔

بعد ازاں، مصطفی نواز کھوکھر نے اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے شمولیت کی دعوت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کردیا۔

تحریک میں شامل پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کا گھر آنے پر شکر گزار ہوں، وطن عزیز کو درپیش بحرانوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی، سب رہنماؤں کا میری رہائشگاہ آنے پر میری عزت افزائی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ غیر نمائندہ حکومت کو گرانے اور عوام کی نمائندہ حکومت لانے کے لیے مل کر جدوجہد کی ضرورت ہے، چاہے دہشت گردی ہو یا معیشت اور ملکی سالمیت ہو مل کر ساتھ چلنا ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس قدر ملک میں بحران ہے اس کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں، پچھلے سال ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔

Tags: آئین اور قانون کی حکمرانی اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر تحریک تحفظ آئین پاکستان جدوجہد مصطفیٰ نواز کھوکھر

Post navigation

Previous: برطانیہ کو رواں سیزن کے پانچویں طوفان “ایووین” کا سامنا
Next: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے تربیتی سیشن

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

یہ بھی پڑہیے

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.