Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • پاکستان

محسن نقوی کی دورہ امریکا کے دوران چین مخالف گروپ کی تقریب میں شرکت کی تردید

380316-626172616

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے دورہ امریکا کے دوران کسی چین مخالف گروپ کی تقریب میں شرکت نہیں کی، نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کو غلط رنگ دیا۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر محسن نقوی کی جانب سے یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف پوسٹس کی گئی جب کہ ایک مقامی اور ایک بھارتی میڈیا رپورٹ میں بھی یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ محسن نقوی نے چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کے خلاف مہم چلانے والے لابنگ گروپ کی میزبانی میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ہفتے کو امریکی شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان رپورٹس کو پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دورہ امریکا کے دوران چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکا میں تعلقات عامہ کی فرم ’گنسٹر اسٹریٹجیز ورلڈ وائیڈ‘ کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی تھی، جس کو ’پروپیگنڈہ کر کے غلط رنگ دیا گیا تاہم ایسے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق وزیر داخلہ رواں ہفتے امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مختلف تقریبات میں شرکت کی اور اہم ملاقاتیں کیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق محسن نقوی نے امریکی کانگریس کے ارکان کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ریاست پاکستان اور حکومت کے بارے میں بہت زیادہ گندگی پھیلائی جا رہی تھی، جسے صاف کرنا ضروری تھا، انہوں نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کریں، وہ آپ کا حق ہے لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد امریکی سیاست دانوں سے مل کر دہشت گردی کے خلاف ایک موثر پلان بنانا ہے، دہشت گردی صرف پاکستان کی لڑائی نہیں یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی ریاست پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر داخلہ نے واشنگٹن میں امریکی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور امریکا پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی جب کہ امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

وفد سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش مواقع رکھتا ہے، پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے اور تمام معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں۔

وزیرِ داخلہ نے امریکا پاکستان بزنس کونسل کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی سہولتیں دینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں 23 جنوری 2025 کو امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے ملاقات کی جس کے کچھ دیر بعد کانگریس مین جو ولسن کے ایکس اکاؤنٹ پر ’فری عمران خان‘ کی پوسٹ کی گئی۔

Tags: تقریب میں شرکت نہیں چین مخالف گروپ دورہ امریکا غلط رنگ نوجوانوں کی تقریب وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی

Post navigation

Previous: امریکی وزیر خارجہ کا طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا عندیہ
Next: یوکرین کا جنگ کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کی مشروط حمایت کا اعلان

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.