Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

دعا ہے نیا سال ہمارے ملک کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا پیغام

1692028719 (1)

دعا ہے نیا سال ہمارے ملک کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا پیغام

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سالِ نو (2024) کے موقع پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ سال 2024 ہمارے ملک پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے، اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہم نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں۔

پیر کو وزیر اعظم کے میڈیا ونگ سے جاری پیغام میں نگران وزیر اعظم نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں اور حکومت پاکستان کی جانب سے نئے سال کی ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ سال 2024 ہمارے ملک پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔

میں امید کرتا ہوں کہ نئے سال میں ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کی بہتری کے لیے کوششیں کریں گے اور ایک روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں گے۔نگران وزیر اعظم نے کہا کہ نئے سال کا آغاز پاکستان اور پوری قوم کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ ملک میں امن اور خوشحالی کا سفر تیزی سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان پہلے سے زیادہ پرامن اور مضبوط معاشی ملک بن کر سامنے آئے گا۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ میری دعا ہے کہ 2023 میں دنیا کو امن و امان اور قدرتی آفات کے جن بحرانوں کا سامنا رہا، نئے سال میں ان پر قابو پانے کیلئے مثبت پیش رفت ہو۔ فلسطین کے مظلوم عوام پر اسرائیلی بربریت سال 2023 کا سب سے زیادہ غمناک حصہ تھا۔ غزہ اور مغربی کنارے میں مظلوم فلسطینیوں خصوصاً معصوم بچوں کے قتل عام اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی پر پوری پاکستانی قوم اور اُمت ِمسلمہ شدید رنج کے عالم میں ہے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ اقوام عالم 2024 میں فلسطین میں امن کے قیام ، اسرائیلی خون ریزی روکنے اور اس کے مسئلے کے منصفانہ حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

میری یہ خواہش اور امید ہے کہ سال 2024 میں مظلوم کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے حوالے سے نئی کامیابیوں کی جانب بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر شہداءوطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند کرے۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر میں معاشی صورتحال کی مزید بہتری، دہشتگردی کے خاتمے اور عوام کی تکلیفوں میں کمی کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتاہوں۔ 2024 میں ہم سب کو مل کر پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور امن و آشتی کا گہوارہ بنانا ہے۔ آئیں نئے سال کے آغاز میں ہم یہ وعدہ کریں کہ اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار خلوص نیت سے ادا کرتے رہیں گے۔

Tags: مبارکباد نگران وزیراعظم نیا سال

Post navigation

Previous: الیکشن کے لئے کاغذات منظور اور مسترد !!! الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
Next: ڈیوڈ وارنر نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

یہ بھی پڑہیے

Cristiano Ronaldo leads Al-Nasr Club to first Saudi Pro League title-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کو سعودی پرو لیگ کا پہلا ٹائٹل جتوا دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.