Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں بڑی امریکی کارروائی: ایران کی 16 بارودی کشتیاں تباہ، ٹرمپ کی سخت وارننگ

Major US operation in the Strait of Hormuz 16 Iranian mine boats destroyed, Trump issues stern warning

Major US operation in the Strait of Hormuz 16 Iranian mine boats destroyed, Trump issues stern warning

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رائٹرز کی خبر کے مطابق  مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کی 16 بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے اس اہم سمندری راستے میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں تو انہیں فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق منگل کے روز کی گئی کارروائی میں ان کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا جو مبینہ طور پر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کر رہی تھیں۔ اس سے قبل ٹرمپ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکا 10 غیر فعال مائن بچھانے والی کشتیوں کو مکمل طور پر تباہ کر چکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں کسی قسم کی بارودی سرنگیں بچھائی ہیں تو انہیں فوراً ہٹا دیا جائے، بصورت دیگر اسے فوجی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 

مزید پڑھیں : ایران جنگ کے اثرات: امریکا اور اسرائیل کی لڑائی کا بڑا دباؤ یو اے ای پر

پینٹاگون کے مطابق امریکی فوج ایرانی کشتیوں کے ساتھ ساتھ بارودی مواد کے ذخائر کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔ دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے۔ 

ادھر امریکی فوج کے جنرل ڈین کین نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو ممکنہ فوجی تحفظ فراہم کرنے کے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے، تاہم ابھی تک کسی آئل ٹینکر کو امریکی بحریہ کی باقاعدہ اسکواڈ فراہم نہیں کی گئی۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اس کے اتحادیوں نے خطے میں کسی قسم کی جارحانہ حرکت کی تو ایرانی میزائل اور ڈرون ان کا راستہ روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

Tags: آبنائے ہرمز امریکا امریکی سینٹرل کمانڈ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پاسداران انقلاب پینٹاگون جنرل ڈین کین

Post navigation

Previous: ایران جنگ کے اثرات: امریکا اور اسرائیل کی لڑائی کا بڑا دباؤ یو اے ای پر
Next: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئی سی سی کی ٹیموں کی واپسی میں تاخیر پر وضاحت

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: Sweden defeats Tunisia 1-5-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.