Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دی وائر کی رپورٹ کے مطابق  امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے ابتدائی امن معاہدے کے بعد ایران کو تعمیرِ نو اور معاشی بحالی کے لیے 300 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام فوائد ایران کی جانب سے معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد سے مشروط ہوں گے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک ایران کی تعمیرِ نو کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ تہران اپنا جوہری پروگرام محدود کرے، افزودہ یورینیم کے ذخائر ختم کرے اور بین الاقوامی نگرانی کے نظام کو قبول کرے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے سے کوئی مالی امداد نہیں دی جائے گی، جبکہ کسی بھی سرمایہ کاری یا معاشی ریلیف کا انحصار ایران کے عملی اقدامات پر ہوگا۔

امریکی حکام کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت ایران کو مرحلہ وار پابندیوں میں نرمی، منجمد اثاثوں تک رسائی، عالمی معیشت میں دوبارہ شمولیت اور تیل کی برآمدات میں آسانی جیسی سہولیات حاصل ہو سکتی ہیں۔ اس کے بدلے تہران کو جوہری سرگرمیوں، علاقائی کشیدگی اور بعض مسلح گروہوں کی حمایت سے متعلق امریکی مطالبات پر پیش رفت دکھانا ہوگی۔

امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں پر عائد امریکی ناکہ بندی کے باعث تہران کو روزانہ تقریباً 50 کروڑ ڈالر اور ماہانہ 14 ارب ڈالر تک کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ معاہدے کے تحت اس ناکہ بندی کو بتدریج ختم کیا جا سکتا ہے جبکہ آبنائے ہرمز کو بھی عالمی بحری آمدورفت کے لیے مکمل طور پر کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بعض امریکی قانون سازوں نے مجوزہ منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا کہ معاہدے کی مکمل تفصیلات سامنے آنے کے بعد ہی اس پر حتمی رائے دی جا سکتی ہے، تاہم اگر ایران واقعی جوہری سرگرمیوں میں کمی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ایران کو ملنے والی ممکنہ 300 ارب ڈالر کی رقم براہِ راست نقد امداد نہیں ہوگی بلکہ بنیادی ڈھانچے، توانائی، ٹرانسپورٹ، صنعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں فراہم کی جا سکتی ہے۔

Tags: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امریکی ناکہ بندی ایران تہران سینیٹر لنڈسے گراہم

Post navigation

Previous: فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 گول سے برابر
Next: خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

یہ بھی پڑہیے

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.