ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ٹیم کو سنبھلنے کا موقع دینے کے لیے آئندہ چند ماہ تک قومی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے، تاہم وہ مستقبل میں کسی اور فیفا ورلڈ کپ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

39 سالہ میسی نے 2026ء کے ورلڈ کپ میں 8 گول اور 4 اسسٹ کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائی۔

ان کی قیادت میں ارجنٹینا نے کوپا امریکا (2021، 2024)، فائنلسیما (2022) اور فیفا ورلڈ کپ (2022) کے ٹائٹلز اپنے نام کیے۔

  1. ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن ان کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی میچ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے