Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا گھروں میں گاڑیاں دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانے کا حکم

201912011001

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواستوں پر اسموگ کے تدارک سے متعلق سماعت کی، ممبر جوڈیشل کمیشن حنا جیلانی نے زیر زمین پانی کی سطح میں کمی پر عدالت میں رپورٹ پیش کی۔

عدالت نے پانی کے تحفظ کے لیے باقاعدہ قواعد بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر گھروں میں گاڑیاں دھونے کا عمل روکا جائے تو بڑی مقدار میں پانی بچایا جا سکتا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے ہدایت دی کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا سختی سے منع قرار دیا جائے اور اس حوالے سے پورے شہر میں بینرز اور پوسٹرز لگائے جائیں۔

عدالت نے گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا اور ڈولفن فورس کو اس کی نگرانی کی ذمہ داری سونپنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے کہا کہ پانی کا مسئلہ صرف لاہور تک محدود نہیں بلکہ پورے پنجاب کا ہے اور حکومت اس پر توجہ دے رہی ہے جو خوش آئند ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ واٹر اتھارٹی کے قیام کی تجویز پر کیا پیشرفت ہوئی؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ اس حوالے سے میٹنگ بلائی جا رہی ہے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے ساتھ مزید میٹنگز کی جائیں اور سمری تیار کرائی جائے۔

عدالت نے مسجدوں میں پانی کے بے جا ضیاع پر بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وہاں واٹر ٹیب بند ہونی چاہیے اور وضو کے لیے واٹر ٹینک کا استعمال ہونا چاہیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ جن پٹرول پمپس پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں ہیں، انہیں سیل کر دیا جائے۔ پہلے وارننگ دی جائے، اس کے بعد ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔ عدالت نے متعلقہ اداروں کو اپنے قوانین میں ترمیم کرکے جرمانے کی رقم بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔

عدالت نے ٹریفک کے خراب حالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میچز شروع ہونے والے ہیں، مگر متبادل روٹس کے انتظامات نظر نہیں آ رہے۔ عدالت نے لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور حکم دیا کہ ٹیموں کی آمد و رفت کے اوقات سے عوام کو آگاہ کیا جائے اور سڑکوں پر متبادل روٹس کے نشانات واضح طور پر لگائے جائیں۔

وکیل واسا نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ کے باہر ٹریفک کا برا حال ہے، خاص طور پر جی پی او گیٹ کے باہر رکشے کھڑے ہونے کی وجہ سے وکلاء کی گاڑیاں پھنسی رہتی ہیں۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ “کیا وکیل اتنے کمزور ہو گئے ہیں کہ جس کا دل کرے انہیں اٹھا کر لے جائے؟۔

عدالت نے سموگ کیس کی مزید سماعت دس فروری تک ملتوی کر دی۔

Tags: حکم دس ہزار روپے جرمانہ گھروں میں گاڑیاں دھونے لاہور ہائیکورٹ

Post navigation

Previous: پاکستان میں شرحِ سود 12 فیصد ہونا، مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے: فچ
Next: امریکی ریاست الاسکا میں 10 افراد کو لے جانے والا مسافر طیارہ لاپتہ

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

یہ بھی پڑہیے

Zakia Ahmed, an Afghan woman who moved to Australia, made history by climbing Mount Everest.-X
  • کھیل

آسٹریلیا منتقل ہونے والی افغان خاتون ذکیہ احمد نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر کے تاریخ رقم کردی

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Important developments in Beijing China and Russia sign several agreements hd images
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.