Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

اسرائیلی کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ، فوجی تنصیبات اور ہوائی اڈے تباہ

AFP__20241209__36PY8XZ__v1__HighRes__SyriaIsraelConflict-1733812907

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی افواج نے شام بھر میں فوجی تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کردیے، اسرائیلی حملوں میں شام کے دارالحکومت دمشق سمیت 3 بڑے ہوائی اڈوں اور دیگر اسٹریٹجک فوجی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق شام میں جنگ کی مانیٹرنگ کرنے والے انسانی حقوق کے ادارے ایس او ایچ آر نے کہا ہے کہ جنوب مغربی شام میں درعا کے علاقے میں اسرائیلی فورسز نے بمباری کی، جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید ہوگئے، حملوں کا ہدف ازرائے شہر میں 12 ویں بریگیڈ کو بنایا گیا۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کو اسرائیلی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ ’شام میں 250 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، یہ تاریخ میں شام پر سب سے بڑا حملہ تھا‘۔

الجزیرہ کے مطابق دمشق میں اور اطراف میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، شامی شہری خوفزدہ ہوکر گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے سقوط اور بشار کے ملک سے فرار ہونے کے بعد اسرائیل، شام کی فوجی صلاحیتیں تباہ کر رہا ہے۔

شام میں دو سیکورٹی ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ اسرائیل نے شام میں مرکزی فضائی اڈوں پر بم باری کی اور وہاں درجنوں فوجی ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں کو تباہ کر دیا، اسرائیل نے تشویش کے ساتھ شام میں شورش پر نظر رکھی اور ساتھ ہی مشرق وسطیٰ میں ایک اہم تذویراتی تبدیلی کا جائزہ بھی لیتا رہا۔

بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے نتیجے میں ایران کا (جو اسرائیل کا شدید دشمن ہے) گڑھ ختم ہو گیا، جہاں سے وہ خطے میں اپنے رسوخ کا استعمال کرتا تھا، اپوزیشن گروپوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ یقینی بنائی گئی پیش قدمی اسرائیل کو اپنے لیے خطرہ محسوس ہو رہی ہے۔

اسرائیل نے پیر کے روز عالمی سلامتی کونسل کو آگاہ کیا تھا کہ کہ اس نے شام کے ساتھ سرحد پر ہتھیاروں سے خالی پٹی میں ’محدود اور عارضی اقدامات‘ کیے ہیں، جن کا مقصد کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنا ہے، بالخصوص گولان کے پہاڑی علاقے کی آبادی کے لیے جس پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ یہ ایک عارضی اقدام ہے جو اسرائیل نے اس علاقے سے شامی فوج کے انخلا کے جواب میں کیا ہے، بالآخر اب ہم جو چیز دیکھنا چاہتے ہیں وہ اس معاہدے کی مکمل پاسداری ہے، ہم اس پر نظر رکھیں گے تا کہ دیکھ سکیں کہ اسرائیل ایسا کر رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کی فوج شام کے مختلف حصوں میں بھاری تذویراتی ہتھیاروں کو تباہ کر دے گی، ان میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، فضائی دفاعی نظام، زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل، کروز میزائل، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور ساحلی میزائل نظام شامل ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے بیت المقدس میں صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیل تذویراتی اسلحے پر حملے کر رہا ہے مثلا باقی ماندہ کیمیائی ہتھیار یا دور تک مار کرنے والے راکٹ اور میزائل تا کہ یہ انتہا پسندوں کے ہاتھوں میں نہ جائیں۔

Tags: اسٹریٹجک فوجی انفرا اسٹرکچر اسرائیلی افواج اسرائیلی حملوں بڑے پیمانے پر حملے دمشق شام شام کے دارالحکومت فوجی تنصیبات نشانہ ہوائی اڈوں

Post navigation

Previous: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی: انڈیکس نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 11 ہزار عبور کرگیا
Next: پاکستان آرمی نے قائداعظم نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جیت لی

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

Action in international waters, reaction against Israel is sharp, Turkey accuses Israel of ‘piracy’
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی، اسرائیل کے خلاف ردعمل تیز، ترکیہ کا اسرائیل پر ‘قزاقی’ کا الزام

یہ بھی پڑہیے

Peshawar Zalmi became PSL champions for the second time-X
  • کھیل

پشاور زلمی دوسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی

Palestinian football chief strongly criticizes Israeli official at FIFA meeting-FIFA
  • کھیل

فلسطینی فٹ بال سربراہ کی فیفا اجلاس میں اسرائیلی اہلکار پر سخت تنقید

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.