Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

اسرائیل کے پاس رفح کے لوگوں کے تحفظ کے لیے قابل اعتماد منصوبہ نہیں، امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ

غزہ جنگ بندی منصوبہ ،انٹونی بلنکن کی مشرق وسطیٰ روانگی

اسرائیل کے پاس رفح کے لوگوں کے تحفظ کے لیے قابل اعتماد منصوبہ نہیں، امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو ساڑھے 3ہزار بموں کی فراہمی روکنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ اسرائیل کے پاس رفح کے لوگوں کے تحفظ کے لیے قابل اعتماد منصوبے کا فقدان ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیل ان ساڑھے 3ہزار بموں کو رفح میں پناہ لینے والے 14لاکھ باشندوں پر استعمال کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن اسرائیل کے دفاع کے لیے ان کی مدد کے لیے پرعزم ہیں اور 2ہزار اور 500 پاؤنڈ وزنی ساڑھے تین ہزار بموں کی کھیپ وہ واحد امریکی ہتھیاروں کا پیکج ہے جسے روکا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل رفح پر بڑے پیمانے پر حملہ کرتا ہے تو یہ صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے جنگجوؤں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے رفح پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ جو بائیڈن نے اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ اگر وہ رفح میں اس بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کرتا ہے، تو کچھ ایسے نظام موجود ہیں جو وہ اسرائیل کی سپورٹ اور اسلحہ سپلائی نہیں کریں گے۔

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے کہا کہ ہمیں ان ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے حقیقی خدشات ہیں، اسرائیل کو شہریوں کی حفاظت کے لیے ایک واضح اور قابل اعتبار منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے لیکن ہمیں ایسا کوئی منصوبہ نظر نہیں آتا۔

رفح میں اس وقت تقریباً 14 لاکھ فلسطینی باشندے موجود ہیں جن میں سے اکثر غزہ میں تباہی کے بعد نقل مکانی کر کے وہاں پہنچنے ہیں اور اسرائیل کی شدید بمباری کے خوف کے ساتھ ساتھ انہیں خوراک اور پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجی آپریشن میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینی باشندوں کی تعداد 35ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس جنگ کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب جنوبی اسرائیل پر حماس نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 1200 افراد کو مار ڈالا تھا اور 250 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ 7 ماہ سے زجاری لڑائی میں اس کے 620 فوجی مارے جا چکے ہیں۔

Tags: 14لاکھ باشندوں اسرائیل امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن رفح قابل اعتماد منصوبے

Post navigation

Previous: اے بی ڈی ویلیئرزکا جیمز اینڈرسن کے ریٹائر ہونے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
Next: آزاد جموں و کشمیر حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

یہ بھی پڑہیے

  • کھیل

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Pakistan likely to make two changes in second Test against Bangladesh-PCB
  • کھیل

پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دو تبدیلیوں کا امکان

Saudi Arabia to host T20 league for the first time, report says-X
  • کھیل

سعودی عرب پہلی بار ٹی ٹوئنٹی لیگ کی میزبانی کرے گا،رپورٹ

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Russian ship sinks after mysterious explosions near Spain, suspected of carrying nuclear materials to North Korea
  • Top News
  • بین الاقوامی

اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.