Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رائٹرز کی خبر کے مطابق ایران کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں قطر کی توانائی کی صنعت کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث ملک کی تقریباً 17 فیصد مائع قدرتی گیس (ایل این جی) برآمدی صلاحیت متاثر ہو گئی ہے، جبکہ عالمی توانائی سپلائی پر بھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

قطر انرجی کے سربراہ اور وزیر مملکت برائے توانائی سعد الکعبی کے مطابق حملوں میں ایل این جی کے 14 میں سے 2 بڑے پروڈکشن یونٹس اور ایک گیس ٹو لیکوئڈ پلانٹ کو نقصان پہنچا، جس کے باعث تقریباً 12.8 ملین ٹن سالانہ پیداوار متاثر ہوگی۔ ان تنصیبات کی بحالی میں 3 سے 5 سال لگ سکتے ہیں، جس سے قطر کو سالانہ تقریباً 20 ارب ڈالر کے مالی نقصان کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس صورتحال کے باعث قطر کو اٹلی، بیلجیئم، جنوبی کوریا اور چین کے ساتھ طویل المدتی گیس معاہدوں پر فورس میجر نافذ کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے عالمی منڈی میں سپلائی کا دباؤ مزید بڑھے گا۔

سعد الکعبی نے اس حملے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں اس نوعیت کی کارروائی غیر متوقع تھی۔ ان کے مطابق توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانا نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

حملوں کے اثرات صرف ایل این جی تک محدود نہیں رہے بلکہ قطر کی دیگر برآمدات بھی متاثر ہوں گی، جن میں کنڈینسیٹ میں 24 فیصد، ایل پی جی میں 13 فیصد، ہیلیم میں 14 فیصد جبکہ نیفتھا اور سلفر میں 6 فیصد کمی متوقع ہے۔ اس کے نتیجے میں مختلف عالمی صنعتیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

متاثرہ منصوبوں میں بین الاقوامی کمپنیوں کی شراکت بھی شامل ہے، جبکہ ان تنصیبات کی مجموعی لاگت تقریباً 26 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب قطر کے بڑے نارتھ فیلڈ توسیعی منصوبے میں بھی تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Tags: اٹلی ایران ایل این جی بیلجیئم سعد الکعبی قطر

Post navigation

Previous: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، سلمان آغا پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل
Next: امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.