Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائیاں دتہ خیل، سپین وام اور بنوں سمیت مختلف حساس علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں، جہاں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والوں میں مطلوب دہشتگرد رنگ لیڈر جان میر عرف طور ثاقب بھی شامل ہے، جو سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں سمیت کئی دہشتگرد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔ حکومت نے اس کے سر کی قیمت بھی مقرر کر رکھی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد اور دیسی ساختہ بم برآمد کیے گئے، جبکہ دہشتگردوں کے زیر استعمال زیرِ زمین سرنگوں اور بنکروں کا نیٹ ورک بھی تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں تاکہ چھپے ہوئے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ فوج کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت شروع کیے گئے آپریشن عزمِ استحکام کے ذریعے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی۔

وفاقی ایپکس کمیٹی نے جون 2024 میں ملک بھر سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے آپریشن عزمِ استحکام کی منظوری دی تھی۔

دوسری جانب ضلع باجوڑ کے علاقے شاخی تھنگی میں کواڈ کاپٹر ڈرون حملے کے نتیجے میں دو اسکولی بچے جاں بحق ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں بچے اسکول سے گھر واپس جا رہے تھے کہ اچانک حملے کی زد میں آ گئے۔

زخمی بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 10 اور 12 سال بتائی گئی ہیں۔

Post navigation

Previous: ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی
Next: انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.