Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

سیاست کی آڑ میں عوام کیلئے مشکلات پیدا کیں تو سختی سے نمٹوں گی، مریم نواز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں عوام کے لیے مشکلات پیدا کیں تو سختی سے نمٹوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہارے ہوئے مائنڈ سیٹ کا کام لڑائی جھگڑا، جلاؤ گھیراؤ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپنی پہلی تقریر میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل شروع ہو گئی ہے، 26 فروری کو حلف اٹھانے کے بعد صرف 9 روز میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے رمضان پیکیج تیار کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ محمد نواز شریف نے مکمل رہنمائی کی، نواز شریف کا ایجنڈا اور مشن عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، رمضان میں پنجاب کے عوام کو اب قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فکر تھی رمضان کچھ دنوں کی دوری پر ہے، پنجاب حکومت نے مہینوں کا کام دنوں میں کیا ہے، 3 سے 4 ماہ میں ساڑھے 12 کروڑ عوام کا سروے کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد غریب کا حق اسے تکلیف دیے بغیر اس کی دہلیز پر پہنچانا ہے، پنجاب کے تمام محکموں نے ٹاسک کے مکمل ہونے میں بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مشکور ہوں، رمضان نگہبان پیکیج سے پنجاب کے تین کروڑ سے زائد لوگ مستفید ہوں گے، بی آئی ایس پی اور نادرا کے ڈیٹا کو کلب کر دیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پنجاب حکومت ساڑھے 12 کروڑ عوام کا ڈیٹا اکٹھا کرے گی، وقت کی کمی کی وجہ سے بلک میں خریداری کرنا پڑی، رمضان پیکیج کے ہیمپر میں کوالٹی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیکیج میں 10 کلو آٹا، 2 کلو گھی، 2 کلو چینی، 2 کلو چاول اور 2 کلو بیسن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوالٹی کنٹرول کے لیے سورس پر لوگوں کو بٹھایا، ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو آٹے کی ملوں پر بٹھایا، جہاں پیکنگ ہو رہی ہے وہاں وہ کوالٹی کا خیال رکھ رہے ہیں، جو سیمپل منظور ہوئے صرف اس کی اجازت دی گئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ غیر معیاری پروڈکٹ تیار کرنے والی چار ملوں کو سیل بھی کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ ہیمپرز کو کھول کر چیک کریں، ڈیلیوری میکنزم میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) نے بہت مدد فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلیوری میکنزم مکمل طور پر ڈیجیٹائز ہے، پی آئی ٹی بی نے اس بارے میں ایک مخصوص ایپلی کیشن تیار کی ہے، اس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یونین کونسل، محلوں کی سطح پر ڈیلیوری ٹیموں کو تقسیم کیا گیا ہے، پی آئی ٹی بی کی ایپلی کیشن ڈیلیوری ٹیموں کے لیے ہے، مزید کہا کہ ڈیلیوری ٹیموں کو کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پولیس کی سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سی ایم مریم نواز کے نام سے ہیلپ لائن 080002345 قائم کی گئی ہے، 72 گھنٹے میں عوام کی شکایات کو حل کیا جائے گا، عوام اس نمبر پر کال کر کے رمضان پیکیج سے متعلق شکایت یا فیڈ بیک دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں رمضان بازار بھی لگائے جائیں گے، عوام کو ان بازاروں میں رعایتی نرخوں پر اشیا دستیاب ہوں گی، پرائس کنٹرول پر پوری توجہ ہے، اس وقت پنجاب حکومت کے پاس پرائس کنٹرول کا کوئی ڈیپارٹمنٹ نہیں ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کا مکمل نظام تیار کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ پرائس لسٹ پر عمل درآمد ہونا چاہئے، پرائس لسٹ کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز 46 ہزار چھاپے مارے گئے، 4.2 ملین روپے کے جرمانے ہوئے، 133 ایف آئی آرز ہوئی ہیں اور 236 گرفتار ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرائس کنٹرول سے متعلق زیرو ٹالرینس ہے، ذخیرہ اندوزوں کو جرمانے بھی ہوں گے، گرفتاریاں بھی ہوں گی، ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، پنجاب میں موجود گوداموں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رجسٹر ہونا چاہئے۔

Tags: ریلیف مریم نواز نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب

Post navigation

Previous: سنی اتحاد کونسل کو ان کی مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، جاوید لطیف
Next: وزیر اعظم محمد شہبازشریف دورہِ پشاور کیلئے روانہ

More efforts needed for lasting peace in the Middle East, says Chinese Foreign Minister
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مزید کوششیں درکار ہیں، چینی وزیر خارجہ

US lifts naval blockade on Iran, peace deal expected to be signed on Friday
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا نے ایران پر بحری ناکہ بندی ختم کردی، امن معاہدے پر دستخط جمعہ کو متوقع

Punjab presents surplus budget of Rs 5.903 trillion, salary hike, big announcements for education and health
  • Top News
  • پاکستان

پنجاب کا 5.903 کھرب روپے کا سرپلس بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ، تعلیم و صحت کیلئے بڑے اعلانات

یہ بھی پڑہیے

Messi equals the record for most goals scored in a World Cup-AP
  • کھیل

میسی نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

More efforts needed for lasting peace in the Middle East, says Chinese Foreign Minister
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مزید کوششیں درکار ہیں، چینی وزیر خارجہ

US lifts naval blockade on Iran, peace deal expected to be signed on Friday
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا نے ایران پر بحری ناکہ بندی ختم کردی، امن معاہدے پر دستخط جمعہ کو متوقع

Punjab presents surplus budget of Rs 5.903 trillion, salary hike, big announcements for education and health
  • Top News
  • پاکستان

پنجاب کا 5.903 کھرب روپے کا سرپلس بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ، تعلیم و صحت کیلئے بڑے اعلانات

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.