Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

اگر پاک۔افغان بحران گہرا ہوا تو پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ کھڑی ہوگی،بیرسٹر گوہر خان

1 minute read
If Pak-Afghan crisis deepens, PTI will stand with the state, says PTI Chairman

اگر پاک۔افغان بحران گہرا ہوا تو پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ کھڑی ہوگی،بیرسٹر گوہر خان

 اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ تصادم کے دوران بھی مذاکرات کا سلسلہ نہیں رکنا چاہیے، اور پاکستان کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان کو بات چیت پر آمادہ کریں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے بدھ کے روز ریاست کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان کے ساتھ کشیدگی تصادم میں بدلتی ہے تو ان کی جماعت قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام “کیپیٹل ٹاک” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم پاکستان کے ساتھ اسی طرح کھڑے ہوں گے جیسے ہم بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران کھڑے تھے، افغانستان کے معاملے میں بھی کوئی فرق نہیں ہوگا۔

تاہم انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو اپنے ہمسایوں کے ساتھ پرامن طور پر رہنا چاہیے،کیونکہ یہی پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا جن پر سب سے زیادہ اثر پڑتا ہے، انہیں ہر ممکن راستہ تلاش کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہمارے لیے یہ معاملہ انتہائی سنگین ہے،اگر افغانستان بات چیت کر رہا ہے تو ہمیں بھی اتفاقِ رائے کے لیے تمام راستے کھلے رکھنے چاہئیں، کیونکہ طالبان کو ملک پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں ہے۔

گوہر خان نے کہا کہ اگر افغان طالبان پاکستان پر حملہ کرتے ہیں تو ہمارا ردِعمل ویسا ہی ہوگا جیسا بھارت کے خلاف ہوتا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ بات چیت رک جائے۔ مذاکرات جنگ کے دوران بھی جاری رہنے چاہئیں اور پاکستان کے دوست ممالک کو چاہیے کہ وہ طالبان پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ مذاکرات میں شامل ہوں۔

ان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے جب استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان چار روزہ مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئے حالانکہ اسلام آباد نے بار بار ٹھوس شواہد کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اپنے مطالبات پیش کیے تھے۔

اس پیشرفت کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کی جنہوں نے کہا کہ اسلام آباد نے طالبان حکومت سے بارہا مطالبہ کیا کہ وہ دوحہ معاہدے میں پاکستان اور عالمی برادری سے کیے گئے اپنے تحریری وعدے پورے کرے۔

تاہم وزیر اطلاعات نے تسلیم کیا کہ”پاکستان کی مخلصانہ کوششیں اس وجہ سے ناکام ہوئیں کہ افغان طالبان حکومت مسلسل پاکستان مخالف دہشت گردوں کی حمایت کرتی رہی۔

“افغانستان کو پراکسی جنگ میں شکست دیں گے”

ایک الگ انٹرویو میں عطااللہ تارڑ نے جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان حکومت پر کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا افغان طالبان نے تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو مکمل حمایت فراہم کی ہے اور وہ ان کی صفوں میں شامل ہیں۔

تارڑ نے مزید کہا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی ہے اور پاکستان کا واحد مطالبہ یہی ہے کہ “افغان زمین پاکستان پر حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔”

انہوں نے طالبان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہشت گرد کارروائیوں کو روکنے میں ناکامی دکھائی ہے، جبکہ پاکستان نے غیر معمولی صبر کا مظاہرہ کیا ہے، مگر اپنی دفاعی صلاحیت استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

“ہم افغانستان کو اس پراکسی جنگ میں شکست دیں گے،”
تارڑ نے کہا، اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اس سے کہیں بڑے دشمنوں کو ماضی میں شکست دے چکا ہے۔

اسلام آباد-کابل کشیدگیاں

دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب افغان طالبان حکومت نے اپنی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی سے گریز کیا، اور پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھنے لگے۔

کشیدگی اس وقت عروج پر پہنچی جب طالبان فورسز اور بھارت کی حمایت یافتہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، المعروف فتنہ الخوارج، نے 12 اکتوبر کو پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا۔

پاکستانی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد افغان طالبان اور ان کے اتحادی جنگجوؤں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ان جھڑپوں میں 23 پاکستانی فوجی شہید ہوئے۔

مزید برآں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے کابل، قندھار اور شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں درست نشانہ بندی والے فضائی حملے  کیے، جن میں دشمن کے کئی مضبوط ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

دونوں ممالک نے 19 اکتوبر کو دوحہ مذاکرات کے دوران عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، اور یہ طے پایا کہ امن و استحکام کے لیے مستقل مکینزم پر بات چیت آئندہ ملاقاتوں میں جاری رکھی جائے گی۔

Tags: افغانستان بیرسٹر گوہر خان پاک۔افغان بحران پاکستان پی ٹی آئی چیئرمین یکجہتی

Post navigation

Previous: یہ آپریشن نہیں،قتلِ عام تھا،ریو پولیس نے 130 سے زائد افراد مار ڈالے،رپورٹس
Next: امریکا کی جانب سے جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ،دنیا کے لیے اس کے ممکنہ اثرات

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

یہ بھی پڑہیے

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.