Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

اعلان کرتا ہوں خیبر پختونخوا میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور

feature photo - 2024-07-26T201215.873

اعلان کرتا ہوں خیبر پختونخوا میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ امریکی ایجنڈے اور پالیسیوں پر عمل کر کے ہمارے خلاف آپریشن کیا گیا جس کا فائدہ نہیں نقصان ہوا، میں بحیثیت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعلان کرتا ہوں کہ اس صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے۔

بنوں امن مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی صدیوں پر محیط تاریخ ہے اور پاکستان کو آزاد کرانے میں پختونخوا اور پشتون نے اہم کردار ادا کیا ہے اور کشمیر کو آزاد کرانے میں بھی پختونخوا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں اسلحہ و بارود پختونخوا کے قبائل اور عوام نے اپنی فوج کو دیا ہے، ہم نے تن من دھن کے ساتھ اپنے ملک، عوام، قوم سے وفاداری کی لیکن غلط پالیسیاں بنانے والے اور ہمارے اوپر تھوپنے والے لوگوں اور امریکا کے غلاموں نے ایسی پالیسیاں بنائیں کہ جس کی وجہ سے ہمیں بہت قربانیاں دینی پڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی ایجنڈے اور پالیسیوں پر عمل کر کے ہمارے خلاف آپریشن کیا گیا، ان آپریشنوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ نقصان ہوا ہے، میں بحیثیت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعلان کرتا ہوں کہ اس صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ہمارے فیصلے کوئی اور نہیں کرے گا، اپنے فیصلے ہم خود کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی ایجنڈے اور پالیسیوں پر عمل کر کے ہمارے خلاف آپریشن کیا گیا، ان آپریشنوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ نقصان ہوا ہے، میں بحیثیت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعلان کرتا ہوں کہ اس صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ہمارے فیصلے کوئی اور نہیں کرے گا، اپنے فیصلے ہم خود کریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ بنوں جرگے تمام 16 مطالبات منظور کیے گئے، میرے پاس دستخط شدہ دستاویز موجود ہے لیکن ہمارے اندر اور باہر ایسے عناصر موجود ہیں جو ہر بات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، آپ ہی کے 16 نکات میں ایک نکتہ تھا کہ مدارس، کسی گھر یا خفیہ ٹھکانہ سمجھے جانے والے کسی بھی مقام پر کوئی اور ادارہ نہیں بلکہ ہماری انتظامیہ اور پولیس جائے گی اور وہ ہی صرف معاملے کو حل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ہم آپریشن والی کاروائی کریں گے لیکن سارے پختونخوا کے عوام سن لیں کہ مدرسے کے بچے ہمارے دلوں کے بہت قریب ہیں کیونکہ جو تعلیم وہ حاصل کر رہے ہیں وہ ہمارے دین کی تعلیم ہے، ہم نے بجٹ میں بھی مدرسوں کے لیے پیسہ رکھا ہے جبکہ مدرسوں اور مساجد میں سولر پینل بھی لگا رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام پختونخوا کے عوام سن لو، میں نے پہلے دن کہا تھا اپنی اصلاح کر لو، جو اصلاح نہیں کرے گا وہ سزا کے لیے تیار رہے، کوئی بھی، کسی بھی نام یا کسی ادارے کے نام سے بھی کوئی مسلح گروہ یا مسلح شخص پختونخوا میں نظر نہ آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو کارروائی کرنے پر سلام پیش کرتے ہوئے دوبارہ احکامات جاری کرتا ہوں کہ کارروائی جاری رکھیں، میں آپ کے ساتھ ہوں، عوام آپ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی عزت میری عزت ہے اور کسی پر ناجائز ہاتھ ڈالنے سے پہلے ہر کوئی سوچ لے کہ وہ اس پر نہیں بلکہ صوبے کے وزیر اعلیٰ پر ہاتھ ڈال رہا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری ٹیم ہو، کرپشن کے خلاف لڑو، کرپشن مت چھوڑو، میں آپ کو اختیار دیتا ہوں، منشیات مت چھوڑو، منشیات فروش کو مت چھوڑو، میں آپ کے ساتھ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی شخصیت سے تو اختلاف ہو سکتا ہے، کسی انفرادی پالیسی یا رویے سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن جب شہید کے خلاف کوئی غلط بات کی جاتی ہے تو مجھے درد ہوتا ہے، اسی طرح ہمارے لیے جانیں دینے والے پولیس اور فوج کے شہدا کے خاندانوں کی کسی کی وجہ سے دل آزاری ہوتی ہے تو ہمیں یہ نہیں ہونے دینا۔

Tags: آپریشن اسلحہ و بارود امریکی ایجنڈے بنوں امن مارچ علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

Post navigation

Previous: جیسن گلیسپی کا پی سی بی کے پلیئر ورک لوڈ مینجمنٹ موقف پر ردعمل
Next: وینکوور نائٹس نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے متبادل کے نام تجویز کر دیے

Iran angered by Israeli actions in Lebanon, requests Pakistan's help to reduce tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر ایران برہم، کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست

EU top diplomat Kaya Kalas visits Pakistan Discusses trade, cooperation and strategic issues
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس کا پاکستان دورہ: تجارت، تعاون اور اسٹریٹجک امور پر بات چیت

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

یہ بھی پڑہیے

Russia launches major airstrike on Ukraine, killing 10 people, injuring dozens
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Iran angered by Israeli actions in Lebanon, requests Pakistan's help to reduce tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر ایران برہم، کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست

US mobilizes over Lebanon tensions, Trump advises Israel to exercise restraint
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان کشیدگی پر امریکا متحرک، ٹرمپ نے اسرائیل کو تحمل کا مشورہ دے دیا

Pakistan gets to host the Women's T20 World Cup-ICC
  • کھیل

پاکستان کو ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Russia launches major airstrike on Ukraine, killing 10 people, injuring dozens
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Iran angered by Israeli actions in Lebanon, requests Pakistan's help to reduce tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر ایران برہم، کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست

US mobilizes over Lebanon tensions, Trump advises Israel to exercise restraint
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان کشیدگی پر امریکا متحرک، ٹرمپ نے اسرائیل کو تحمل کا مشورہ دے دیا

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.