Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Afghanistan
  • South Asia
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

اسلام آباد حملے کے بعد کابل سے کامیاب مذاکرات کی امیدیں ختم ہو گئی ہیں،خواجہ آصف

1 minute read
Hopes of successful talks with Kabul have ended after Islamabad attack, says Khawaja Asif

اسلام آباد حملے کے بعد کابل سے کامیاب مذاکرات کی امیدیں ختم ہو گئی ہیں،خواجہ آصف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اردو نیوز انٹرنیشنل سے گفتگو میں کہا ہے کہ حالیہ دھماکہ ریاست پر دباؤ ڈالنے کی دانستہ کوشش ہے اور اس کی ذمہ داری افغان سرزمین سے پناہ پانے والے دہشت گردوں پر عائد ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک دہشت گردی زیادہ تر خیبرپختونخواہ کے سرحدی علاقوں اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک محدود تھی، مگر اب یہ حملے دارالحکومت تک پہنچائے گئے ہیں جسے ریاست کو اپنے لیے پیغام سمجھنا چاہیے۔

وزیر دفاع  خواجہ آصف نےکہا کہ اس وقت افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں کی افغان حکومت پشت پناہی کر رہی ہے اور انہوں نے اس جنگ کا درجہ حرارت بڑھا دیا ہے۔وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ حکومت اور فوج اس قسم کے حملوں کا بھرپور جواب دیں گے ۔ چاہے حملے کسی بھی صوبے یا کسی بھی لوکیشن پر ہوں ان پر کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ اگر مذاکرات کی طرف ابھی کچھ امید باقی تھی تو اس حملے کے بعد بطورِ ریاست اس نقطے پر نظرِ ثانی کرنا پڑے گی، کیونکہ انجامِ کار مذاکراتی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت اور مسلح افواج قوم کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے جنگ کو سرحدوں سے نکال کر اسلام آباد تک پہنچا دیا ہے اور اب ریاست کو ایک فیصلہ کن قدم اٹھانا ہوگا۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری ایک بیان میں وزیر دفاع نے اسلام آباد کی عدالت پر ہونے والے خودکش حملے کو ایک چیتاونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دراصل پوری قوم کی بقا کی جنگ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کابل میں موجود حکام کے پاس پاکستان کے اندر دہشت گرد سرگرمیوں کو روکنے کی صلاحیت موجود ہے، لیکن اسلام آباد میں حملہ کرنا ایک واضح پیغام تھا۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کے پاس مؤثر اور بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان جنگ کی حالت میں ہے، اور ایسے حالات میں کابل سے کامیاب مذاکرات کی توقع رکھنا بے کار ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج روزانہ قربانیاں دے رہی ہے اور عوام کو تحفظ کا احساس فراہم کر رہی ہے۔

Tags: افغان طالبان افغانستان پاکستان خواجہ آصف فتنہ الخوارج کامیاب مذاکرات وزیر دفاع

Post navigation

Previous: غزہ کی تقسیم کا خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ ٹرمپ کا منصوبہ تعطل کا شکار ہے،رپورٹ
Next: پہلا ون ڈے: پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے ہرا دیا

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.